• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ذوالفقار علی بھٹو کی آج 97ویں سالگرہ، مختلف شہروں میں تقریبات

webmaster by webmaster
جنوری 5, 2025
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ذوالفقار علی بھٹو کی آج 97ویں سالگرہ، مختلف شہروں میں تقریبات

کراچی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 97ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذو الفقار علی بھٹو5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجوایشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹرزکیا، بھٹو پہلے ایشیائی شخصیت تھے جنھیں انگلستان کی یونیورسٹی ساؤتھ ہیمپٹن میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔

وہ مسلم لاء کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرار بھی رہے اور1953 میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔1967میں بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا، ذوالفقار علی بھٹو نےپاکستان کو 1973 کا آئین دیا اوراس کے نفاذ کے بعدملک کے وزیرِ اعظم بنے، انہوں نے پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذوالفقار علی بھٹواپنے منفرد انداز، سیاسی تدبر اور فکر انگیز گفتگو کے باعث ملکی تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں، 4 اپریل 1979 کو عدالتی حکم پربھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97 ویں یوم پیدائش کےموقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی،بھٹو شہید پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر کے دفتر میں تقریب میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم، پنجاب پی ایس ایف کے صدر سہیل ملک، لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید واجد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے مرحوم وزیراعظم بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کا اختتام سید واجد علی شاہ کی ملی نظم سے ہوا۔

Source: http://ww1.subhepak.com.pk/
Previous Post

غزل ۔۔۔۔ محمد عرفان خان , اسلام آباد

Next Post

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، تین جوان شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

کراچی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 97ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذو الفقار علی بھٹو5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجوایشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹرزکیا، بھٹو پہلے ایشیائی شخصیت تھے جنھیں انگلستان کی یونیورسٹی ساؤتھ ہیمپٹن میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔

وہ مسلم لاء کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرار بھی رہے اور1953 میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔1967میں بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا، ذوالفقار علی بھٹو نےپاکستان کو 1973 کا آئین دیا اوراس کے نفاذ کے بعدملک کے وزیرِ اعظم بنے، انہوں نے پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذوالفقار علی بھٹواپنے منفرد انداز، سیاسی تدبر اور فکر انگیز گفتگو کے باعث ملکی تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں، 4 اپریل 1979 کو عدالتی حکم پربھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97 ویں یوم پیدائش کےموقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی،بھٹو شہید پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر کے دفتر میں تقریب میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم، پنجاب پی ایس ایف کے صدر سہیل ملک، لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید واجد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے مرحوم وزیراعظم بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کا اختتام سید واجد علی شاہ کی ملی نظم سے ہوا۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.