لیہ {صبح پا کستان } معروف ادیب مصنف ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دے دی گءی ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبر شپ ایوارڈ ڈاکٹڑ ظفر عالم ظفری کی کتب کی ہو نے والی تقریب رونماءی میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل اور یو نس بزدار نے پیش کیا ۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کے خود نوشت سوانح عمری تھکیں جو پاؤں سمیت چارسفر ناموں کی تقریب رونمائی کی صدارت ملک اویس جکھڑ ایم این اے نے کی جب کہ میجر جزل {ر} عبد العزیز طارق مرانی ، پرو فیسر مزمل حسین ، پرو فیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان ، پرو فیسر افتخار بیگ اور پرو فیسر فاروق حیات نے صاحب تقریب کی کتب پر اپنے مقالہ جات پیش کءے ۔