• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

webmaster by webmaster
جنوری 1, 2025
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد . وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا ہو،اڑان پاکستان پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر خزانہ اور تمام کابینہ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پاور، ہیلتھ، انرجی اور پٹرولیم نے بھی بہت محنت کی، متعلقہ معزز سیکرٹریز نے بھی اڑان پاکستان پروگرام کیلئے پوری محنت کی ہے، معیشت میں استحکام آچکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے، ایف بی آر کی بھی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہی رفتار رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ہے، اس وقت لائن فورسز ایجنسیز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہر روز پاک فوج کے سپاہی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں، جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ہے، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، دھرنوں کے باوجود ہم میکرو اکنامک استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، 9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

Post Views: 44
Source: https://dailypakistan.com.pk/
Previous Post

ہونہار طالب علم محمد توقیر کا اعزاز ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیرکا تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

Next Post

لیہ ۔ ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کی خود نوشت سوانح عمری اور سفر نا موں کی تقریب رو نماءی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026

اسلام آباد . وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا ہو،اڑان پاکستان پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر خزانہ اور تمام کابینہ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پاور، ہیلتھ، انرجی اور پٹرولیم نے بھی بہت محنت کی، متعلقہ معزز سیکرٹریز نے بھی اڑان پاکستان پروگرام کیلئے پوری محنت کی ہے، معیشت میں استحکام آچکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے، ایف بی آر کی بھی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہی رفتار رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ہے، اس وقت لائن فورسز ایجنسیز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہر روز پاک فوج کے سپاہی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں، جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ہے، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، دھرنوں کے باوجود ہم میکرو اکنامک استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، 9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.