لیہ ( صبح پا کستان )ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور جعل سازی سے پٹرول پمپ کے این او سی جاری کر نے کی شکایات سامنے پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے چار کلرک معطل اور دو کو ڈی سیٹ کر دیا اور کیس بغرض انکواءری و قانو نی کارواءی محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کو ریفر کر دیا ۔
تفصیل کے مطا بق ڈپٹی کمشنر لیہ اآفس کے اسسٹنٹ جزل برانچ با سط قریشی کے خلاف موجودہڈپٹی کمشنر امیرا بیدار اور سابق ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کے دستخط اور بو گس تصدیق کر کے پٹرول پمپ کے این او سی جاری کر نے کی شکایات سا منے آنے پر ڈپٹی کمشنر آفس نے فوری نوٹس لیتے ہو ءے دو کلرکوں کے خلاف محکمانہ انواءری کر نے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارواءی کر تے ہو ءے شیخ منصور ، شیخ محمد اظہر اور مس کاءینات عاقل کو معطل کر کے اتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لیہ نے رجسٹری کلرک کروڑ محمد نعیم اور رجسٹری کلرک چو بارہ عثمان علی کو ڈی سیٹ کرتے ہو ءے لیہ آفس رپورٹ کر نے کا حکم دیا ہے ۔