کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) ایڈیشنل جج کوٹ ادو ملک امان اللہ نےجنوبی پنجاب کےمعروف لکھاری سینیر صحافی شہیدعبداللہ نظامی اور ان کی اہلیہ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ قاتل ملزم عامر کو دہرے قتل کیس میں دوبار سزائے موت ،تین تین لاکھ روپے جرمانہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ۔
تفصیل کے مطابق مقدمہ نمبر 820/22 بجرم 302 تھانہ سنانواں کے علاقہ میں معروف صحافی عبداللہ نظامی اور اس کی بیوی کو قتل کرنے والے محمد عامر ولد محمد رمضان قوم سوہیہ کو ایڈیشنل جج کوٹ ادو ملک امان اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت تین تین لاکھ روپے جرمانہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ سال قیدکا حکم دے دیا.مدعی پارٹی کی جانب سے معروف قانون دان عمران محمود وقار اور حناءیونس قریشی نے دلائل دئیے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










