لیہ صبح پا کستان (صبح پا کستان )پولیس لائنز میں ڈی پی او لیہ کی کرسمس کے حوالے سے مسیحی پولیس ملازمان سے ملاقات ، پروگرام کے دوران ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کرسچن ملازمان کے ہمراہ کیک کاٹا تقریب میں شامل مسیحی ملازمان کو کرسمس تحائف دیے گئے
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام ، استحکام اور تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار بے مثال ہے۔پاکستان میں تمام مذاہب اور انکے پیروکاروں کا احترام کیا جاتا ہے۔ اقلیتی برادری کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے،
ڈی پی او لیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے مسیحی ملاز مین کے لءے چار چھٹیوں کا اعلان بھی کیا