دبئی: غزہ میں 7 انسانی کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک سے فون کال کرکے برہمی کا اظہار کیا۔
بعدازاں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود الخواجہ سے ملاقات کی، اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
متحدہ عرب امارات ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ستمبر 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے امریکی ثالثی میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے
Source:
https://ummat.net/