• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاہور کے سرکاری خزانے کو چار روز میں سات ارب کا نقصان ہوا۔

webmaster by webmaster
مئی 12, 2023
in First Page, لاہور
0
لاہور کے سرکاری خزانے کو چار روز میں سات ارب کا نقصان ہوا۔

لاہور۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جاری کشیدگی اور پُرتشدد واقعات کے باعث لاہور کے سرکاری خزانے کو چار روز میں سات ارب کا نقصان ہوا۔

ہنگاموں اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈی سی دفاتر میں روزانہ کی سرکاری کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں، نو ڈویژنل کمشنرز اور 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے روز مرہ کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں لاہور کے کمشنر آفس اور ڈی سی آفس میں افسران کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، کمشنر و ڈی سی آفس میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کےباعث ہزاروں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ چار روز میں 5 ہزار رجسٹریوں کا اجراء بھی تعطل کا شکار ہے، 5 ہزار سے زائد آن لائن فردوں کا اجراء نہیں ہو سکا، سینکڑوں اسلحہ لائسنسوں کی فیس کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے جس کے باعث سینکڑوں اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہو سکے،ڈینگی اور پولیو مہم بھی سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث افسران میں تشویش پائی جارہی ہے۔

کاشتکاروں کو آن لائن گندم خریداری کی ادائیگیاں کرنے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر میں سینکڑوں تعمیرات کے نقشوں کی آن لائن فیس کی ادائیگیاں بھی تعطل کا شکار ہیں، چار روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے، چار روز میں 216 پارکنگ سائیٹس سے صرف 20 فیصد ریونیو جنریٹ ہو سکا ہے، شہر کے ریونیو اور ٹیکس کی مد میں لاہور کو سات ارب کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں کام جلد شروع ہو جائیں گے، کمشنر و ڈی سی لاہور ہدایات کے مطابق ضروری میٹنگز صرف کیمپ آفس میں کر رہے ہیں۔

Source: /https://lahorenews.tv//
Tags: lahore news
Previous Post

ملتان ۔ تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگرگرفتار

Next Post

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

Next Post
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جاری کشیدگی اور پُرتشدد واقعات کے باعث لاہور کے سرکاری خزانے کو چار روز میں سات ارب کا نقصان ہوا۔ ہنگاموں اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈی سی دفاتر میں روزانہ کی سرکاری کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں، نو ڈویژنل کمشنرز اور 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے روز مرہ کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں لاہور کے کمشنر آفس اور ڈی سی آفس میں افسران کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، کمشنر و ڈی سی آفس میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کےباعث ہزاروں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ چار روز میں 5 ہزار رجسٹریوں کا اجراء بھی تعطل کا شکار ہے، 5 ہزار سے زائد آن لائن فردوں کا اجراء نہیں ہو سکا، سینکڑوں اسلحہ لائسنسوں کی فیس کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے جس کے باعث سینکڑوں اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہو سکے،ڈینگی اور پولیو مہم بھی سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث افسران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ کاشتکاروں کو آن لائن گندم خریداری کی ادائیگیاں کرنے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر میں سینکڑوں تعمیرات کے نقشوں کی آن لائن فیس کی ادائیگیاں بھی تعطل کا شکار ہیں، چار روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے، چار روز میں 216 پارکنگ سائیٹس سے صرف 20 فیصد ریونیو جنریٹ ہو سکا ہے، شہر کے ریونیو اور ٹیکس کی مد میں لاہور کو سات ارب کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں کام جلد شروع ہو جائیں گے، کمشنر و ڈی سی لاہور ہدایات کے مطابق ضروری میٹنگز صرف کیمپ آفس میں کر رہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.