• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعظم شہبازشریف کو ایوان میں180 ارکان کی حمایت ،اعتماد کاووٹ حاصل

webmaster by webmaster
اپریل 27, 2023
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیراعظم شہبازشریف کو ایوان  میں180 ارکان کی حمایت ،اعتماد کاووٹ حاصل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی اور کہا کہ پورے ملک میں افواہیں چل رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کی پارلیمان آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعدازاں اسپیکر نے قرار داد کی حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی اور گنتی کی گئی جو کہ 180 نکلی۔ وزیراعظم نے 172 کے بجائے 8 اضافی ووٹ کے ساتھ ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے والے ممبران کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی نشستوں پر جاکر مصافہ کیا۔

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن تیار کرلی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی کی کل تعداد 181 ہے، ایوان میں مسلم لیگ ن کے 85 پیپلز پارٹی کے 58 ارکان ہیں۔

اسی طرح ایم ایم اے کے ارکان کی تعداد 13، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی تعداد 7 ہے، حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور بی این پی کے 4 ارکان ہیں۔ ق لیگ کے 3، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جب کہ چار آزاد ارکان اسمبلی بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم کا ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ

قبل ازیں وزیراعظم نے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 176 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید ملن پارٹی میں 176 سے زائد ارکان کی شرکت کے ذریعے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اپنی پاور شو کردی۔

Source: /https://www.express.pk//
Tags: National News
Previous Post

لیہ ، نرسز الزامات درست ، ایچ آر شکیل کھرل کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری ،لاہورآفس رپورٹ کرنے کا حکم

Next Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تالے کھل گئے ، تمام صحافتی گروپ متحد ووٹر لسٹ فائینل کر نے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

Next Post
لیہ ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تالے کھل گئے ، تمام صحافتی گروپ متحد ووٹر لسٹ فائینل کر نے کے لئے پانچ رکنی  کمیٹی تشکیل

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تالے کھل گئے ، تمام صحافتی گروپ متحد ووٹر لسٹ فائینل کر نے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی اور کہا کہ پورے ملک میں افواہیں چل رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کی پارلیمان آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ بعدازاں اسپیکر نے قرار داد کی حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی اور گنتی کی گئی جو کہ 180 نکلی۔ وزیراعظم نے 172 کے بجائے 8 اضافی ووٹ کے ساتھ ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے والے ممبران کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی نشستوں پر جاکر مصافہ کیا۔ قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن تیار کرلی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی کی کل تعداد 181 ہے، ایوان میں مسلم لیگ ن کے 85 پیپلز پارٹی کے 58 ارکان ہیں۔ اسی طرح ایم ایم اے کے ارکان کی تعداد 13، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی تعداد 7 ہے، حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور بی این پی کے 4 ارکان ہیں۔ ق لیگ کے 3، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جب کہ چار آزاد ارکان اسمبلی بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم کا ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ قبل ازیں وزیراعظم نے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 176 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید ملن پارٹی میں 176 سے زائد ارکان کی شرکت کے ذریعے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اپنی پاور شو کردی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.