لیّہ (صبح پاکستان)بزرگ سیاست دان سینئر پارلمنٹیرین سابق ناظم ضلع ملک غلام حیدرتھند کی آواز میں سابق وفاقی وزیر پی پی پی رہنماسردار بہادر خان سییہر کو فیک کال کرنے والا مجاہد کمہار تھند خاندان کا پرانا ملازم نکلا ,
مجھے کال کرنے پر چوبارہ کے ڈاکٹر حبیب جگوال نےکہا فیک آڈیو سکینڈل بارے ملک سلال حیدر تھندکی جانب سےبلائی گئی پریس کانفرنس میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہو ئے مجاہد کمہار کا کہنا تھا کہ وہ دس بارہ سال ملک غلام حیدر تھند کا ڈرائیور رہا ہے ، آج کل بے روزگار ہوں اور مختلف لوگوں کی میمکری کر کے سرداروں کو خوش کرتا ہوں اور یوں میری دال روٹی چل رہی ہے، مجاہد نے کہا کہ گذشتہ دنوں مجھے چو بارہ کے ڈاکٹر حبیب جگوال نے کال کی اور کہا کہ کروڑ کے سابقہ ایم این اے مجید خان نیازی ہمارے سردار شہاب الدین خان سیہڑ امیدوار صوبائی اسمبل تحریک انصاف کی کال اٹنیڈ نہیں کر رہے اسی باے ایک آدیو وائرل بھی ہو چکی ہے جس سے ہمیں بہت شرمندگی ہے تم ملک غلام حیدر کی آ واز میں کو ئی وائس رکارڈ کر کے مجھے بھیجو ، بار بار تکرار اور مطالبے پر میں نے ملک غلام حیدر تھند بن کر سردار بہادر خان سیہڑ کو کال کی میں اسے صرف مزاق سمجھ رہا تھا لیکن جب یہ فیک آ ڈیو وائرل ہوئی تب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا ۔ میں نے اسی وقت کوٹلہ قریشی کے معزز لوگوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس معاملہ کی تفصیل سے آگاہ کیا وہ مجھے ملک غلام حیدر تھند کے پاس لے آئے جنہوں نے بڑے ظرف کا اظہار کرتے ہو ئے مجھے معاف کر دیا،
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک سلال حیدر تھند نے کہا کہ میرے والد لیہ کے بزرگ ترین سیاستدان ہیں جنہوں نے ساری زندگی لیہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے میں اپنے والد کے آبائی حلقہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، حلقہ کے عوام نے ہمیں جس والہانہ انداز میں خوش آ مدید کہا ہے اور بھر پور احترام و اعتماد سے نوازا ہے عوام کے اس رد عمل نے ہمارے سیاسی دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ ایسی گھٹیا حرکتوں پر اتر آ ئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جب ہمیں اس فیک آ ڈیو کال کا پتہ چلا میں ملک مقبول تھند اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ میں عوامی رابطہ مہم پر تھا میں فوری طور پر لیہ واپس آیا اور میں نے سردار بہادر خان سیہڑ سے رابطہ کیا جنہوں نے نہ صرف کال کی تصدیق کی بلکہ مجھے وہ موبائل نمبر بھی دیا جس سے وہ کال انہیں مو صول ہو ئی ۔
ملک سلال تھند کا کہنا تھا کہ فیک آڈیو میں کروڑ کے سابق ایم این اے مجید خان نیازی بارے جس گھٹیا انداز میں گفتگو کی گئی ہے اس کا مقصد لیہ کے امن کو تباہ برباد کرنا اور سیاسی ماحول کو پرا گندہ کر نا تھا ۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ 24 گھنٹے کے اندر یہ گھٹیا سازش بے نقاب ہو گئی، ملک سلال نے دعوی کیا کہ انتخابات میں ہمارے دشمنوں کے بیلٹ باکس خالی ہوں گے اور ہمیں کا میابی نصیب ہو گی۔
فیک آڈیوبارےسردار شہاب خان سیہڑنے اس آڈیو سکینڈل سے مکمل لا علمی اظہار کرتے ہو کہا کہ ڈاکٹر حبیب جگوال پیپلز پارٹی کا حامی اور میرا مخالف ہے وہ میرے کہنے سے یہ سب کیسے کر سکتا ہے۔
سو شل میڈ یا پر رد عمل دیتے ہو ئے ڈاکٹر حیبیب جگوال نے کہا کہ مجاہد کمہار ایک غریب آدمی ہے جو مختلف لو گوں کی گفتگو نقل کر کے ہنسی مذاق میں اپنی روزی روٹی کماتا ہے پریس کا نفرنس میں مجاہد کمہار سے بیان زبردستی دلوایا گیا ہے ۔