چوک اعظم (صبح پاکستان )مدعی پارٹی کو تھانہ میں احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا
چوک اعظم رہنما پی ٹی آٸی سابق ناٸب ناظم چوہدری خالد محمود اراٸیں سمیت احتجاج میں شا مل افراد کے خلاف مقدمہ درج ، احتجاج میں شریک شرکا FiR میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ , تھانہ چوک اعظم پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ,آٸی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی او لیہ سے ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ
تفصیل کےمطابق3 روز قبل تھانہ چوک اعظم میں 3 نامزد جبکہ چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا ,441/23 ایف آئی آر میں خلیل،مظہر، عزیز فاروق،کو نامزد کیا گیا ,مقدمہ میں مزاحمت اور کلاشنکوف تان دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں ,پولیس کاموقف ہےکہ خلیل احمد خان سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور ہے. اس لیے ملزمان کی گرفتاری ممکن نہ ہے
مقا می سیاسی سماجی حلقوں نے ملزمان کی گرفتاری پر احتجا ج کر نے پر مدعی پارٹی پر پولیس کا روا ی پرتشوِیش کا اظہار کرتے ہو ے آ ی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے