اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر امیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناکی پانچویں لہرنظرآناشروع ہوگئی، گزشتہ 4 روزسے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں کوروناکیسز کاتناسب بڑھاہے۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ آج سےکورونا بوسٹرڈوزلگناشروع ہوگئی،ملک میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح1.05ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں اومی کرون کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 کیسز رپورٹ کیے گیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے پھیلے جب کہ کراچی میں اومیکرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54 ہوگئی۔
ادھر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکیسن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر امیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی، پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکیسن مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال، وفاقی وزیر عمر ایوب اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.55% فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔