راجن پور ( صبح پا کستان ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ دربار خواجہ غلام فرید ;231;پر زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ دربار خواجہ غلام فرید;231; کی تعمیر وبحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔ حضرت خواجہ غلام فرید;231;کے مزار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا ۔ موجودہ صورتحال میں خواجہ غلام فرید;231;کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اوربھائی چارے کا درس دیا ۔
یہ باتیں انہوں نے معروف بزرگ خواجہ غلام فرید;231;کے دربار پر حاضری اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے خواجہ غلام فرید;231; کے دربار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑحائی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ دربار کی اپ گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاوَہ لائبریری کا قیام،وضو گاہ کی تعمیر،دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فرید;231;کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی ۔ معروف قوال نے محفل سماع میں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا ۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ;3939;دیوان فرید;3939;پیش کی ۔ مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے خرم خان لغاری،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور دیگر مشاءخ و عظام بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
ہرضلع کی یکساں ترقی کیلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے ۔ ہرضلع کی یکساں ترقی کیلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے ۔ ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا ۔ پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا ۔ سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی طورپر صرف 17فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے ۔ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداران کی ملاقات کے دوران کہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لاگیاہے ۔ جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کا یادگار دورشروع ہوچکا ہے ۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا بیانیہ عوام مسترد کرچکے ہیں ۔ حکومت کو ایسی ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی ۔ اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری،صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے سردار اویس دریشک،ایم پی اے خرم لغاری،تحریک انصاف کے عہدیدارسردارعلی رضا دریشک اوردیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارنے راجن پور میں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار احمد علی دریشک کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دولہاکو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی ۔ سردار احمد علی دریشک نے و لیمے کی تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاشکریہ ادا کیا ۔ وزیر مملکت زرتاج گل،رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین علی دریشک،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے سردارفاروق امان اللہ دریشک،بلوچستان سے سینیٹر میر سرفراز بگٹی اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
After going over a few of the articles on your web page, I seriously appreciate your technique of writing a blog.
I book-marked it to my bookmark webpage list and will be checking
back soon. Please check out my website too and tell me
your opinion.
Very nice article, exactly what I was looking
for.