لیہ(صبح پا کستان)تھیلیسیمیا کا قومی دن،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں آگاہی سیمینار و ریلی،سیمینار پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ ورجینٹک ڈس آرڈرز پریونشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور،ریجنل آفس کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے تحت قومی دن تھیلیسیمیا کے حوالے سے انعقاد کیا گیا
سیمینار میں ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے ہیڈز،فزیشن ،کائناکالوجسٹ،بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر،پتھیالوجسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ،نیوٹریشنسٹ ،ہیڈ نرسز کے علاوہ پیرامیڈیکس نے شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر صائمہ بتول نے کہا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عوام میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرکے اس موذی مرض سے بچاءو کو ممکن بنانا ہے ۔ تھیلیسمیا جیسے موذی مرض کی وجوہات میں ایک بنیادی وجہ شادی سے پہلے سکریننگ نہ کرواناشامل ہے انہوں نے کہا کہ ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے جو تھیلیسیمیا فری ملک بن چکا ہے جہاں شادی سے قبل تھیلیسیمیا کی سکریننگ کروانا قانون میں شامل ہے پاکستان میں بھی اسی قسم کے قوانین کو نافذ کرکے اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے،فوکل پرسن محمد شیر زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسمیا سے متعلق مہنگے ٹسٹ بلامعاوضہ کئے جا رہے ہیں شہریوں کو اس سے مستفید ہوکر اس موذی مرض سے بچ سکتے ہیں ،بعدازاں تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلئے واک کی گئی جس کی قیادت ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر صائمہ بتول،فوکل پرسن شیر زمان نے کی ۔