شارجہ ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
پاکستان نے 135 رنز کا ہدف اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر19 ویں اوور میں پورا کیا۔نیوزی لینڈ کے پہلے ہی اوور میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے اپنی پہلی گیند پر شاندار چوکا لگا کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔مشکل پچ پر دونوں اوپنرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز سے سکور کو آگے بڑھایا۔ کپتان بابر اعظم چھٹے اوور کی پہلی گیند پر نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انکی وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ اپنا جادو نہ جگا سکے اور 17 گیندوں پر11 رنز بناکر کر ایش سوڈی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔محمد حفیظ چھ گیندوں پر 11 رنز بناکر سیٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 12ویں اوور میں 34گیندوں پر 33 رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے۔عماد وسیم 12 گیندوں پر 11 رنز بناکر کرٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔مشکل مرحلے میں آصف علی اور شعیب ملک کی جارحانہ بلے بازی نے پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو جبکہ شعیب ملک نے سیٹنر کو ایک چھکا لگا کر ٹارگٹ کو آسان بنادیا۔