ملتان ۔ سیاسی کارکنوں رانا اشرف سابق وائس چیئرمین یوسی 44 رانا اختر اور غلام رسول پپو بھائی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور غیر مشروط طور پر شاہ محمود قریشی اور چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،ملاقات پی ٹی آئی رہنما انجینئر امجد علی رانا کی رہائش گاہ پرہوئی ،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی و خوشحالی کی جماعت ہے حکومتی اقدامات سے آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے اپوزیشن مہنگائی کو ایشو بنا کر شور مچا رہی ہے کیونکہ ان کے پاس دوسرا کوئی ایشو نہیں مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو جائے گا آج بھی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ہماری پارٹی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا اور سخت و کڑے احتساب نے سیاسی رہنماؤ ں کو سزا دی۔