کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان) مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے چوہدری مبشرنعیم کی قیادت میں ٹوٹل پمپ سے ریلی نکالی
ریلی میں مہنگائی کے خلاف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اورمہنگائی کے خلاف نعرے لگائے مبشرنعیم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گنے اورگندم ودیگرفصلات کے کاشت کاروں، کسانوں اور زمینداروں کو حالات کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کھاداور معیاری زرعی ادویات نہ صرف بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں بلکہ کرپٹ مافیا ان کی پشت پناہی بھی کر رہا ہے۔ حکومت کی ناقص اور غیرموثر پالیسیوں کے باعث زراعت جو کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے آج تباہ حالی کا شکار ہے جبکہ آٹا چینی،گھی،چاول،دالیں،سبزیاں، فروٹ،مصالحہ جات،صابن،خوردنی تیل غریب آدمی چیزوں کو دیکھنے تک محدود ہو گیا مہنگائی کی ہر طرف ہے دہائی امیر ہو یا غریب، تنخواہ دار ہو یا متوسط طبقہ ہر کوئی مہنگائی کا رونا رونے ہر مجبور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہر طبقے کے لئے ہی درد سر بن چکا ہے اشیائے خوردونوش میں آٹا،گھی چینی دالیں برائلر مرغی خوردنی تیل مصالحہ جات دودھ دہی کی قیمتیں غریبوں کی پہنچ سے دورہوگئیں مبشر نعیم کا کہنا ہے مہنگائی پر قابو پانا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے بس کی بات نہیں حکومت کی طرف سے مہنگائی کا بم گرا کر قابو پانے کے لئے کھوکھلے ٹاسک ضلعی انتظامیہ کو دے دئیے جاتے ہیں عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بندکیاجائے اورمہنگائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے