• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ، وزیراعظم اس حد تک مداخلت نہ کریں کہ نظام متاثر ہو، فضل الرحمان

webmaster by webmaster
اکتوبر 14, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ، وزیراعظم اس حد تک مداخلت نہ کریں کہ نظام متاثر ہو، فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیے جس سے نظام متاثر ہو۔

اسلام آباد میں مرحوم ڈاکٹر قدیر کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، یہ وہ شخصیت ہیں جو اپنا مشن مکمل اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو بہت کچھ دے کر گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، ہمیں فکر اس بات کی ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچے، فوج واحد منظم ادارہ ہے جو پاکستان کی امید ہے، جتنا نقصان اس ادارے کوموجودہ حکومت نے پہنچایا اتنا دشمن نے بھی نہیں پہنچایا، موجودہ حکم رانوں نے ملک کی معاشی صورت حال کو بھی تہس نہس کردیا، اللہ کرے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو، مگر یہ حکم ران ملک کو ترقی دینے نہیں ڈبونے آئے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں لیفٹیننٹ جنرل کا ہے جو آرمی چیف کے حکم کا پابند ہے، یہ اختیار اس حد تک نہیں کہ کوئی اس پر ڈٹ جائے، وزیراعظم ایک غلط چیز پر جاہلانہ انداز میں کھڑے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہے، وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیئے کہ نظام متاثر ہو، تمام معاملات مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین نے جس کا جو دائرہ متعین کیا اسی میں رہے، جب پارلیمنٹ میں فوج نے مداخلت کی اور فوج کے کام میں کسی اور نے مداخلت کی تو مشکلات اسی وجہ سے پیش آئی ہیں۔

Source: /https://www.express.pk//
Tags: National News
Previous Post

ملتان ۔سرور کونین ؐکی آمد کی خوشیاں منانا خوش نصیبی ہے، یوسف رضا گیلانی

Next Post

ملتان ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آج پولیس لائن میں دربار سے خطاب کریں گے

Next Post
ملتان ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آج پولیس لائن میں دربار سے خطاب کریں گے

ملتان ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آج پولیس لائن میں دربار سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیے جس سے نظام متاثر ہو۔ اسلام آباد میں مرحوم ڈاکٹر قدیر کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، یہ وہ شخصیت ہیں جو اپنا مشن مکمل اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو بہت کچھ دے کر گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، ہمیں فکر اس بات کی ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچے، فوج واحد منظم ادارہ ہے جو پاکستان کی امید ہے، جتنا نقصان اس ادارے کوموجودہ حکومت نے پہنچایا اتنا دشمن نے بھی نہیں پہنچایا، موجودہ حکم رانوں نے ملک کی معاشی صورت حال کو بھی تہس نہس کردیا، اللہ کرے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو، مگر یہ حکم ران ملک کو ترقی دینے نہیں ڈبونے آئے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں لیفٹیننٹ جنرل کا ہے جو آرمی چیف کے حکم کا پابند ہے، یہ اختیار اس حد تک نہیں کہ کوئی اس پر ڈٹ جائے، وزیراعظم ایک غلط چیز پر جاہلانہ انداز میں کھڑے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہے، وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیئے کہ نظام متاثر ہو، تمام معاملات مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین نے جس کا جو دائرہ متعین کیا اسی میں رہے، جب پارلیمنٹ میں فوج نے مداخلت کی اور فوج کے کام میں کسی اور نے مداخلت کی تو مشکلات اسی وجہ سے پیش آئی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.