لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ مستی خیل کی ملاقات کی ، اس موقع پر ثناء اللہ مستی خیل نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے انہیں مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے، منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے، پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں-