لیہ {صبح پا کستان } پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ڈویژنل صدر ڈیرہ غازی خان مہر اعجاز احمد اچلانہ ایم پی اے ،پیر سید جعفر مزمل بخاری و دیگر بوگس آراضی ایڈجسٹمنٹ و اختیارات کے نا جائز استعمال کے کیس میں انٹی کرپشن کورٹ میں پیش ،عبوری ضمانت پر سماعت آئندہ تاریخ پیشی 9 اکتوبر مقرر،
کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہمراہ، رہنماؤں کے حوصلے بلند، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی انتقامی کاروائیوں سےڈرنے والےنہیں ہمارا دامن پاک صاف ہے عوامی خدمت ہمارا مشن ہے مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے