ملتان ۔ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز سرکاری چینی چوری کرنےوالوں کے خلاف آپریشن کیا۔
اس موقع پر یوٹیلیٹی سٹور سے سرکاری چینی عام مارکیٹ میں فروخت کیلئے منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کارروائی کی تو یوٹیلیٹی سٹور کے عملہ کی ملی بھگت سے 500 کلو سرکاری چینی عام مارکیٹ میں زائد قیمت پر فروخت ہوتے ہوئے پکڑی گئی۔دوملزمان کو گرفتار کر لیاگیاہے۔آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کو تھانہ صدر منتقل کر دیا گیا۔
Source:
https://jang.com.pk/