• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مظفرگڑھ: خاتون پولیس افسر کا مبینہ اغوا، جنسی زیادتی کی کوشش

webmaster by webmaster
ستمبر 6, 2021
in First Page, جنوبی پنجاب
0
مظفرگڑھ: خاتون پولیس افسر کا مبینہ اغوا، جنسی زیادتی کی کوشش

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں جینڈر کرائم افسر کی حیثیت سے کام کرنے والی خاتون پولیس افسر کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور ملزم نے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کے لیے اس کے خلاف ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم افسر کو ہی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش کی گئی۔

مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کے لیے خاتون سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھیں کہ تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کار سوار ملزم کو دیکھا جو اس سے قبل انہیں موبائل کے ذریعے فون اور میسجز بھیجتا رہا تھا۔

ملزم نے خاتون افسر کو ان کی کار میں بیٹھنے پر مجبور کیا اور انہیں چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے گیا، جہاں سب انسپکٹر کو اسلحے اور چھری کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی لیکن خاتون نے مزاحمت کی تو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم شام کے 7 سے 8 بجے کے درمیان خاتون افسر کو علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا اور خاتون افسر کو ان کے والد اور رشتے دار نے وہاں سے اٹھایا۔

پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ جینڈر کرائم افسر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا اور خاتون پولیس آفیسر کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں اغوا، تشدد اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وردات میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

مقدمے کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی بخت نصر خان کریں گے، جن کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے تاہم دیگر پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔

خاتون پولیس افسر کی مدعیت میں درج مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات ریپ کی دفعہ 376، خاتون کا اغوا 496 اے، 511 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔

پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولیس انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈیرہ غازی خان ریجنل پولیس آفس کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مظفر گڑھ میں خاتون پولیس افسر کے ساتھ مذکورہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑے مقدمات نور مقدم اور قرۃ العین کے قتل اور گزشتہ یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

Source: https://www.dawnnews.tv/
Tags: muzaffargarh news
Previous Post

لاہور ۔ قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں، عثمان بزدار

Next Post

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

Next Post
پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں جینڈر کرائم افسر کی حیثیت سے کام کرنے والی خاتون پولیس افسر کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور ملزم نے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کے لیے اس کے خلاف ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم افسر کو ہی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش کی گئی۔ مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کے لیے خاتون سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھیں کہ تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کار سوار ملزم کو دیکھا جو اس سے قبل انہیں موبائل کے ذریعے فون اور میسجز بھیجتا رہا تھا۔ ملزم نے خاتون افسر کو ان کی کار میں بیٹھنے پر مجبور کیا اور انہیں چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے گیا، جہاں سب انسپکٹر کو اسلحے اور چھری کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی لیکن خاتون نے مزاحمت کی تو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شام کے 7 سے 8 بجے کے درمیان خاتون افسر کو علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا اور خاتون افسر کو ان کے والد اور رشتے دار نے وہاں سے اٹھایا۔ پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ جینڈر کرائم افسر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا اور خاتون پولیس آفیسر کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں اغوا، تشدد اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وردات میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ مقدمے کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی بخت نصر خان کریں گے، جن کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے تاہم دیگر پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔ خاتون پولیس افسر کی مدعیت میں درج مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات ریپ کی دفعہ 376، خاتون کا اغوا 496 اے، 511 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔ پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولیس انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈیرہ غازی خان ریجنل پولیس آفس کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ مظفر گڑھ میں خاتون پولیس افسر کے ساتھ مذکورہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑے مقدمات نور مقدم اور قرۃ العین کے قتل اور گزشتہ یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.