• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عثمان بزدار۔۔کسا ن دوست وزیراعلی … تحریر۔نثار احمدخان

webmaster by webmaster
اگست 10, 2021
in کالم
0
عثمان بزدار۔۔کسا ن دوست وزیراعلی … تحریر۔نثار احمدخان

پسماندہ علاقوں میں معمولی ترقیاتی کام بھی مایوس عوام کے چہرے پر مسکراہٹ کا باعث بنتے ہیں اور اگر ترقی کا دھارا ہی پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیاجائے تووہاں کی عوام کی خوشی کا اندازہ آپ لگاسکتے ہیں ۔جنوبی پنجاب اگرچہ پاکستان کے وسط میں واقع ہے اور ایک ایسے صوبے کا حصہ جسے پاکستان میں ترقی یافتہ اور بڑابھائی کا نام دیاجاتا ہے لیکن گزشتہ 7دہائیوں سے اس علاقہ کی ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس وجہ سے یہاں کی عوام کا احساس محرومی بڑھتا گیااور یہ بات علیحدہ صوبہ پر آکر منتج ہوئی ۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیااور اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے اور یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی واقف شخص سردار عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلی منتخب کیا۔

یہ اس علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزداراُن کاوسیبی ہے اور اس علاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے خاموشی مگرانتہائی سرعت سے کام کررہے ہیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے پسماندہ علاقوں میں کالجز ،یونیورسٹیوں ،سکولوں اور اسپتالوں کے نئے منصوبوں سمیت پرانے منصبوں کوبھی اپ گریڈکیااور ان کے لئے فنڈز بھی فراہم کررہے ہیںاورایک کامیاب سیاستدان کی یہی نشانی ہے کہ وہ گزشتہ ادوار کے عوامی منصوبوں کو بھی مکمل کریں کیونکہ ان پرپیسہ عوام سے حاصل کیے گئے ٹیکس کا خرچ ہوتا ہے۔وزیراعلی پنجاب کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب ایک زرعی خطہ ہے اور یہاں کے زیادہ ترلوگ کاشتکاری سے جڑے ہیں ۔وزیراعلی عثمان خان بزدار نے اس ضمن میں گراں قدر اقدامات اُٹھائے ہیں اورکاشتکاروں اور کسانوں کو منڈیوں تک رسائی کے لئے سڑکوں کی تعمیرومرمت میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس سلسلہ مےںضلع لیہ میں سڑکوں کے 10منصوبوں کے لئے ٹینڈرز بھی کھول دیے گئے ہیں ۔110کلومیٹرسے زائدطویل سڑکوں پرمجموعی طورپرایک ارب 49کروڑ 52لاکھ روپے سے زائدلاگت آئے گی جن مےں لیہ کروڑ روڈ ،اڈا رفیق آباد ،ٹرکوتاچوبارہ،ہیڈویریڑی تا بنگلہ یاسمین ،ہیڈمحبوب تاجمن شاہ لدھانہ،ایرانی چوک تاککڑوالابند،جمن شاہ تالدھانہ،ٹیل انڈس تا 275ٹی ڈی اے ،سیال موڑ رتاپل ہیرامائنر،لالہ زار تاچک 153ٹی ڈی اے،یوسی جمال چھپری تابستی شہرت،بستی ڈھل ،بستی لوہلووالایوسی اولکھ تھل کلاں ،سجاد چوک تا چک 263،بستی سبانی ،110ٹی ڈی اے ،104ٹی ڈی اے ،265ٹی ڈی اے ،258ٹی ڈی اے ،261ٹی ڈی اے ،ٹیل انڈس روڈ ،کروڑ تادین پورمرہان والی ،اڈاچک 94ٹی ڈی اے تا80ٹی ڈی اے براستہ چک 82ٹی ڈی اے ،چک 83ٹی ڈی اے کی سڑکوں کی تعمیرومرمت اور کشادگی شامل ہیں جن کی تکمیل سے تقریباًضلع کے سبھی چکوک کے کاشتکار ،کسان ،عام عوام اور طلبہ کوبہترین سفری سہولیات میسرآئیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی گڈگورننس کے نتیجہ میں گزشتہ 3سال سے کاشتکاروں کو زرعی اجناس کے مناسب نرخ مل رہے ہیں اور بروقت مل رہے ہیں ۔کسان بھائیوں کااستحصال کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیاگیا ہے اور ناجائز کٹوتیوں کا تدارک کیاگیا ہے جس کے سبب کسان خوشحال نظر آتے ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب نے کاشتکاربھائیوں کومزیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ زراعت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کے لئے کسان کارڈ کے اجراءکے عمل میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی جانب سے زراعت کی بحالی کے لئے 3ارب روپے کا پیکچ دیاگیا ہے جس سے تاریخی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔اس پیکج کے تحت پنجاب میں کاشتکاروں کو لیزرلینڈلیولرزکے حصول پر 2لاکھ 50ہزار روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں کاشتکاروں سے 25اگست تک درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں دوسری طرف کاشتکاروں کوتیل دار اجناس کی فی ایکڑکاشت پر5ہزار روپے سبسڈی بھی دی جارہی ہے ۔وزیراعلی عثمان بزدار کاشتکاروں اور کسانوں کو ملک کی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ۔اگرچہ زراعت کے شعبہ میں ابھی بھی انقلابی تبدیلیوں کی گنجائش ہے جس پر خاطرخواہ توجہ دی جائے گی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور خصوصاًجنوبی پنجاب کی زرعی اجناس کو برآمدکرکے وسیع زرمبادلہ کمایاجائےگا

 

 

Tags: column by nisar ahmad khan
Previous Post

غیر ملکی امداد پر انحصار نے ملک کمزور کردیا، وزیراعظم

Next Post

لیہ ۔ عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی بارے ا علی سطحی اجلاس ، اہم فیصلے

Next Post
لیہ ۔ عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی بارے ا علی سطحی اجلاس ، اہم فیصلے

لیہ ۔ عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی بارے ا علی سطحی اجلاس ، اہم فیصلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
پسماندہ علاقوں میں معمولی ترقیاتی کام بھی مایوس عوام کے چہرے پر مسکراہٹ کا باعث بنتے ہیں اور اگر ترقی کا دھارا ہی پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیاجائے تووہاں کی عوام کی خوشی کا اندازہ آپ لگاسکتے ہیں ۔جنوبی پنجاب اگرچہ پاکستان کے وسط میں واقع ہے اور ایک ایسے صوبے کا حصہ جسے پاکستان میں ترقی یافتہ اور بڑابھائی کا نام دیاجاتا ہے لیکن گزشتہ 7دہائیوں سے اس علاقہ کی ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس وجہ سے یہاں کی عوام کا احساس محرومی بڑھتا گیااور یہ بات علیحدہ صوبہ پر آکر منتج ہوئی ۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیااور اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے اور یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی واقف شخص سردار عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلی منتخب کیا۔ یہ اس علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزداراُن کاوسیبی ہے اور اس علاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے خاموشی مگرانتہائی سرعت سے کام کررہے ہیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے پسماندہ علاقوں میں کالجز ،یونیورسٹیوں ،سکولوں اور اسپتالوں کے نئے منصوبوں سمیت پرانے منصبوں کوبھی اپ گریڈکیااور ان کے لئے فنڈز بھی فراہم کررہے ہیںاورایک کامیاب سیاستدان کی یہی نشانی ہے کہ وہ گزشتہ ادوار کے عوامی منصوبوں کو بھی مکمل کریں کیونکہ ان پرپیسہ عوام سے حاصل کیے گئے ٹیکس کا خرچ ہوتا ہے۔وزیراعلی پنجاب کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب ایک زرعی خطہ ہے اور یہاں کے زیادہ ترلوگ کاشتکاری سے جڑے ہیں ۔وزیراعلی عثمان خان بزدار نے اس ضمن میں گراں قدر اقدامات اُٹھائے ہیں اورکاشتکاروں اور کسانوں کو منڈیوں تک رسائی کے لئے سڑکوں کی تعمیرومرمت میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس سلسلہ مےںضلع لیہ میں سڑکوں کے 10منصوبوں کے لئے ٹینڈرز بھی کھول دیے گئے ہیں ۔110کلومیٹرسے زائدطویل سڑکوں پرمجموعی طورپرایک ارب 49کروڑ 52لاکھ روپے سے زائدلاگت آئے گی جن مےں لیہ کروڑ روڈ ،اڈا رفیق آباد ،ٹرکوتاچوبارہ،ہیڈویریڑی تا بنگلہ یاسمین ،ہیڈمحبوب تاجمن شاہ لدھانہ،ایرانی چوک تاککڑوالابند،جمن شاہ تالدھانہ،ٹیل انڈس تا 275ٹی ڈی اے ،سیال موڑ رتاپل ہیرامائنر،لالہ زار تاچک 153ٹی ڈی اے،یوسی جمال چھپری تابستی شہرت،بستی ڈھل ،بستی لوہلووالایوسی اولکھ تھل کلاں ،سجاد چوک تا چک 263،بستی سبانی ،110ٹی ڈی اے ،104ٹی ڈی اے ،265ٹی ڈی اے ،258ٹی ڈی اے ،261ٹی ڈی اے ،ٹیل انڈس روڈ ،کروڑ تادین پورمرہان والی ،اڈاچک 94ٹی ڈی اے تا80ٹی ڈی اے براستہ چک 82ٹی ڈی اے ،چک 83ٹی ڈی اے کی سڑکوں کی تعمیرومرمت اور کشادگی شامل ہیں جن کی تکمیل سے تقریباًضلع کے سبھی چکوک کے کاشتکار ،کسان ،عام عوام اور طلبہ کوبہترین سفری سہولیات میسرآئیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی گڈگورننس کے نتیجہ میں گزشتہ 3سال سے کاشتکاروں کو زرعی اجناس کے مناسب نرخ مل رہے ہیں اور بروقت مل رہے ہیں ۔کسان بھائیوں کااستحصال کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیاگیا ہے اور ناجائز کٹوتیوں کا تدارک کیاگیا ہے جس کے سبب کسان خوشحال نظر آتے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب نے کاشتکاربھائیوں کومزیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ زراعت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کے لئے کسان کارڈ کے اجراءکے عمل میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی جانب سے زراعت کی بحالی کے لئے 3ارب روپے کا پیکچ دیاگیا ہے جس سے تاریخی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔اس پیکج کے تحت پنجاب میں کاشتکاروں کو لیزرلینڈلیولرزکے حصول پر 2لاکھ 50ہزار روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں کاشتکاروں سے 25اگست تک درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں دوسری طرف کاشتکاروں کوتیل دار اجناس کی فی ایکڑکاشت پر5ہزار روپے سبسڈی بھی دی جارہی ہے ۔وزیراعلی عثمان بزدار کاشتکاروں اور کسانوں کو ملک کی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ۔اگرچہ زراعت کے شعبہ میں ابھی بھی انقلابی تبدیلیوں کی گنجائش ہے جس پر خاطرخواہ توجہ دی جائے گی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور خصوصاًجنوبی پنجاب کی زرعی اجناس کو برآمدکرکے وسیع زرمبادلہ کمایاجائےگا    
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.