اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) کی جانب سے ملک میں 72 لاکھ ٹیکس چوروں کے تعاقب کافیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میں فنا نس بل میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ایف بی آر کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹیکس چور اورنادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے قوانین مزید سخت کردیئے گئے ہیںاور ایف بی آر حکام کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔
فنانس بل کے مطابق ایف بی آر افسران کوخفیہ رکھے گئے اثاثوں کاتخمینہ لگانےکااختیارہوگا جبکہ متعلقہ افسران اثاثوں کی مالیت کے لحاظ سے ٹیکس کاتعین کرسکیں گے،ٹیکس کمشنرزٹیکس چوروں کی گرفتاری کیلئے کیس ایف بی آر کوبھیجیں گے۔
فنانس بل کے مطابق ایف بی آرافسران 2.5 کروڑ کے نادہندگان کو گرفتار کر سکیں گے اورایف بی آرکے پاس خفیہ جائیدادیں اوراثاثے 15 دن میں فروخت کرنے کا اختیارہوگا۔