• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عوام ٹھیک تو حکمران ٹھیک؟ افتخار علی خان مغل (ابوعبداللہ)

webmaster by webmaster
دسمبر 10, 2024
in کالم
0
عوام ٹھیک تو حکمران ٹھیک؟ افتخار علی خان مغل (ابوعبداللہ)

ہر شخص مختلف سوچ رکھتا ہے اور اپنی سوچ یا فلاسفی کے حق میں دلائل دے کر سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے. آج سرعام پروگرام والے سید اقرارالحسن کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ جب عوام ٹھیک ہوگی توحکمران خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے. ایسی باتیں بہت سے لوگ کہتے رہتے ہیں اور اقرارالحسن کی طرح سب کے پاس اس کے حق میں لمبی چوڑی دلیلیں بھی ہیں… جبکہ یہ سننے کے بعد میرے ذہن میں کچھ سوالات ابھرتے ہیں:

1- کیا مدینہ منورہ کی عوام جس میں مسلمانوں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آباد تھے وہ سب لوگ بالکل ٹھیک تھے یا وہاں ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد اور بہترین قیادت کی بناء پہ ایک مثالی ریاست کا قیام عمل میں آیا؟

2- اسی طرح خلفائے راشدین کے دور میں مسلمانوں کی فتوحات کے بعد جو بہترین نظام عمل میں آیا وہ عوام کی اچھائی کی بناء پہ آیا یا اسلامی ریاست کے صاحب اقتدار کے عمل اور طرز حکمرانی ہی وجہ تھی.

3- اگر عوام نے ہی اپنی اچھائی سے بہتر حکمران لائے ہوتے تو آج تاریخ میں عوام کو ہیرو گردانا جاتا نہ کہ بڑے بڑے حکمرانوں کو. جبکہ تاریخ کے اوراق بہترین حکمرانوں کی بدولت ریاستی ترقی، انصاف اور خوشحالی بیان کرتی ہے.

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب حکمران مالی، اخلاقی اور ذاتی اعتبار سے باکردار اور مثالی ہو گا تو یقیناً وہ اخلاص اور دلیری کا مظاہرہ کرے گا.. گو کہ صرف مخلص اور نڈر ہونے سے کام نہیں چلتا یقیناً فہم و فراست اور بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا ہونا بھی لازم ہے. ایسی صفات کا شخص ہی اپنی ذات کی نفی کرکے قومی زندگی کو اولین درجہ اہمیت دے سکتا ہے.

اگر صاحب اقتدار اپنے کردار، اپنے عمل میں مضبوطی دکھائے گا تو اس کی ساری سرکاری مشینری ڈر اور خوف کی کیفیت میں مبتلا قانون پہ عمل بھی کرے گی اور اپنے محکموں میں بھی عمل درآمد کرائے گی. جب پورے معاشرے میں ایسا ماحول پیدا ہو گا کہ قانون اور بنیادی قواعد پہ سختی سے عمل درآمد ہو اور کسی جائز کام کے لیے نہ سفارش اور نہ رشوت کی ضرورت ہو تو ایک مثبت سوچ اور بہتر ماحول اپنی جگہ بنا لے گا. عوام کو جب انصاف نہ ملے بلکہ انصاف ملنے کی امید ہی نہ ہو، جب بنیادی حقوق اور ضروریات ملنے کا یقین نہ ہو، جب حق کی امید نہ رہے جبکہ ہر طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہو تو وہ مایوسی کی کیفیت کا شکار ہو کر ہر وہ عمل کرنے کو تیار ہو جائے گی جس سے اس کی وقتی ضرورت پوری ہو سکے. جبکہ یہی سوچ عام عوام کو بھی اپنی بساط تک کرپشن اور لاقانونیت کی طرف لے جاتی ہے. اور ہم کہتے ہیں کہ جب عوام ایسی ہے تو حکمران بھی ایسے ہی ہوں گے…

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیفیت کا حل کیا ہے؟

1- شعوری تعلیم و تربیت

2- جمہوریت بلکہ حقیقی جمہوریت کا تسلسل

3- غیرجمہوری سوچ اور غیر جمہوری عناصر سے پاکی

4- سیاسی جماعتوں میں حقیقی جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں کے اصلاحی اور جمہوری قواعد

5- اقتدار کی نچلی سطح پہ منتقلی. مقامی خودمختار حکومتوں کا قیام.

6- صاحب اختیار ( سیاسی، انتظامی یا کوئی سرکاری عہدیدار) کی کرپشن ثابت ہونے پہ سزائے موت کا قانون.

7- فوری اور مفت انصاف کم سے کم وقت میں.

8- رہائش، تعلیم، روزگار اور صحت حکومتی ذمہ داری

کوئی سیاستدان ایسا قانون نہ بنائے گا نہ ہی اس طرح سوچے گا…

لیکن اگر عوام متحد ہو کر ایسے مطالبات کرے گی تو آوازِخلق بہت طاقت رکھتی ہے.

Tags: Column by iftkhar mughl
Previous Post

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شی جی تان ہسپتال کا دورہ!

Next Post

رائے عامہ , دائمی بیماریاں موت کا سبب . ریاض احمد جکھڑ

Next Post
رائے عامہ ,  دائمی بیماریاں موت کا سبب . ریاض احمد جکھڑ

رائے عامہ , دائمی بیماریاں موت کا سبب . ریاض احمد جکھڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ہر شخص مختلف سوچ رکھتا ہے اور اپنی سوچ یا فلاسفی کے حق میں دلائل دے کر سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے. آج سرعام پروگرام والے سید اقرارالحسن کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ جب عوام ٹھیک ہوگی توحکمران خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے. ایسی باتیں بہت سے لوگ کہتے رہتے ہیں اور اقرارالحسن کی طرح سب کے پاس اس کے حق میں لمبی چوڑی دلیلیں بھی ہیں... جبکہ یہ سننے کے بعد میرے ذہن میں کچھ سوالات ابھرتے ہیں: 1- کیا مدینہ منورہ کی عوام جس میں مسلمانوں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آباد تھے وہ سب لوگ بالکل ٹھیک تھے یا وہاں ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد اور بہترین قیادت کی بناء پہ ایک مثالی ریاست کا قیام عمل میں آیا؟ 2- اسی طرح خلفائے راشدین کے دور میں مسلمانوں کی فتوحات کے بعد جو بہترین نظام عمل میں آیا وہ عوام کی اچھائی کی بناء پہ آیا یا اسلامی ریاست کے صاحب اقتدار کے عمل اور طرز حکمرانی ہی وجہ تھی. 3- اگر عوام نے ہی اپنی اچھائی سے بہتر حکمران لائے ہوتے تو آج تاریخ میں عوام کو ہیرو گردانا جاتا نہ کہ بڑے بڑے حکمرانوں کو. جبکہ تاریخ کے اوراق بہترین حکمرانوں کی بدولت ریاستی ترقی، انصاف اور خوشحالی بیان کرتی ہے. میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب حکمران مالی، اخلاقی اور ذاتی اعتبار سے باکردار اور مثالی ہو گا تو یقیناً وہ اخلاص اور دلیری کا مظاہرہ کرے گا.. گو کہ صرف مخلص اور نڈر ہونے سے کام نہیں چلتا یقیناً فہم و فراست اور بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا ہونا بھی لازم ہے. ایسی صفات کا شخص ہی اپنی ذات کی نفی کرکے قومی زندگی کو اولین درجہ اہمیت دے سکتا ہے. اگر صاحب اقتدار اپنے کردار، اپنے عمل میں مضبوطی دکھائے گا تو اس کی ساری سرکاری مشینری ڈر اور خوف کی کیفیت میں مبتلا قانون پہ عمل بھی کرے گی اور اپنے محکموں میں بھی عمل درآمد کرائے گی. جب پورے معاشرے میں ایسا ماحول پیدا ہو گا کہ قانون اور بنیادی قواعد پہ سختی سے عمل درآمد ہو اور کسی جائز کام کے لیے نہ سفارش اور نہ رشوت کی ضرورت ہو تو ایک مثبت سوچ اور بہتر ماحول اپنی جگہ بنا لے گا. عوام کو جب انصاف نہ ملے بلکہ انصاف ملنے کی امید ہی نہ ہو، جب بنیادی حقوق اور ضروریات ملنے کا یقین نہ ہو، جب حق کی امید نہ رہے جبکہ ہر طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہو تو وہ مایوسی کی کیفیت کا شکار ہو کر ہر وہ عمل کرنے کو تیار ہو جائے گی جس سے اس کی وقتی ضرورت پوری ہو سکے. جبکہ یہی سوچ عام عوام کو بھی اپنی بساط تک کرپشن اور لاقانونیت کی طرف لے جاتی ہے. اور ہم کہتے ہیں کہ جب عوام ایسی ہے تو حکمران بھی ایسے ہی ہوں گے... سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیفیت کا حل کیا ہے؟ 1- شعوری تعلیم و تربیت 2- جمہوریت بلکہ حقیقی جمہوریت کا تسلسل 3- غیرجمہوری سوچ اور غیر جمہوری عناصر سے پاکی 4- سیاسی جماعتوں میں حقیقی جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں کے اصلاحی اور جمہوری قواعد 5- اقتدار کی نچلی سطح پہ منتقلی. مقامی خودمختار حکومتوں کا قیام. 6- صاحب اختیار ( سیاسی، انتظامی یا کوئی سرکاری عہدیدار) کی کرپشن ثابت ہونے پہ سزائے موت کا قانون. 7- فوری اور مفت انصاف کم سے کم وقت میں. 8- رہائش، تعلیم، روزگار اور صحت حکومتی ذمہ داری کوئی سیاستدان ایسا قانون نہ بنائے گا نہ ہی اس طرح سوچے گا... لیکن اگر عوام متحد ہو کر ایسے مطالبات کرے گی تو آوازِخلق بہت طاقت رکھتی ہے.
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.