• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاہور ۔ جوہر ٹاؤن میں دھماکہ،دوافراد جاں بحق،16 افراد زخمی،5 کی حالت تشویشناک

webmaster by webmaster
جون 23, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
لاہور ۔ جوہر ٹاؤن میں دھماکہ،دوافراد جاں بحق،16 افراد زخمی،5 کی حالت تشویشناک

لاہور ۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاؤ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ ابتدائی طور پر زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال لے جایا گیا۔سی سی پی او لاہور نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے ، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے ، زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ، اہلکار کیلئے خون کا انتظام کر دیا گیاہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ اب تک 12 زخمی لائے گئے ہیں ، زخمیوں میں پولیس اہلکار ، خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔

دھماکے کی جگہ پر گاڑیوں کے شو رومز موجود ہیں جس کے باعث شو رومز میں کھڑی متعدد گاڑیوں اور تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے سے ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے دھماکے کے مقام کا دو سے تین مرتبہ چکر لگایا ، پھر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور چلا گیا ۔ اس کے جانے کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت فرانزک کی ٹیمیں اور دیگر سول ٹیمیں یہاں موجود ہیں جو شواہد اکٹھے کر رہی ہیں ، ہم ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں ،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا، بارودی مواد کے شواہد ہیں تو دیکھا جائے گا،دھماکے سے گھر اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

Post Views: 33
Source: dailypakistan.com.pk
Tags: lahore news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ پنجاب میں آئندہ ماہ سے نومبر تک ڈینگی پھیلنے کا خدشہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

Next Post

مظفرگڑھ ۔ کار الٹنے سے لیہ کی معروف سماجی شخصیت اختر عباس خان کی اہلیہ جاں بحق ، اختر عباس شدید زخمی

Next Post
مظفرگڑھ ۔  کار الٹنے  سے  لیہ کی معروف سماجی شخصیت اختر عباس خان کی اہلیہ جاں بحق ، اختر عباس شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ کار الٹنے سے لیہ کی معروف سماجی شخصیت اختر عباس خان کی اہلیہ جاں بحق ، اختر عباس شدید زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور ۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاؤ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ ابتدائی طور پر زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال لے جایا گیا۔سی سی پی او لاہور نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے ، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے ، زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ، اہلکار کیلئے خون کا انتظام کر دیا گیاہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ اب تک 12 زخمی لائے گئے ہیں ، زخمیوں میں پولیس اہلکار ، خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ دھماکے کی جگہ پر گاڑیوں کے شو رومز موجود ہیں جس کے باعث شو رومز میں کھڑی متعدد گاڑیوں اور تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے سے ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے دھماکے کے مقام کا دو سے تین مرتبہ چکر لگایا ، پھر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور چلا گیا ۔ اس کے جانے کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت فرانزک کی ٹیمیں اور دیگر سول ٹیمیں یہاں موجود ہیں جو شواہد اکٹھے کر رہی ہیں ، ہم ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں ،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا، بارودی مواد کے شواہد ہیں تو دیکھا جائے گا،دھماکے سے گھر اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.