لیہ(صبح پا کستان)پنچایت میں بلا کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آر پی پی او کے نوٹس لینے پر تھانہ کوٹ سلطان میں مقدمہ درج،پنچایت کے 6ملزمان گرفتار باقی ملزمان کی گرفتاری میں سیاسی دباءو کے نتیجہ میں تھانہ کوٹ سلطان پولیس لیت ولعل کرنے لگی،مدعی و اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج،ڈی پی او لیہ کو ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ،
اہل علاقہ محمد حسین عرف بگا سابق کونسلر یونین کونسل بکھری احمد خان،مدعی مقدمہ ربنواز ،محمد عثمان،محمد رمضان،عبدالحفیظ،غلام فرید،عبدالغفور،مشتاق حسین،محمد رضوان،محمد عدنان،عبدالحکیم،محمد عمران،غلام عباس و دیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے با اثر و کریمنل وڈیروں نے ہمارے لوگوں پر تشدد کرکے ویڈیووائرل کی جس پر تھانہ کوٹ سلطان میں 32نامزد اور 30نامعلوم افراد پر زیر دفعہ 148،149،342،292،382،355ت پ درج کر کے صرف6ملزمان کر گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مرکزی ملزمان جن کے خلاف تھانہ کوٹ سلطان و دیگر تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں ان کو گرفتار کرنے میں تھانہ کوٹ سلطان پولیس لعیت ولعل کررہی ہے اور ملزمان کو تفتیش میں ریلیف دینا چاہتی ہے احتجاج کرنے والوں نے کہا ملزمان کو با اثر سیاسی لوگوں کی پشت پناہی ہے اور وہ علاقہ میں دن دیہاڑے اسلحہ لیکر گھومتے رہتے ہیں اور لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ،مدعی مقدمہ کو ایف آئی آر واپس لینے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے ڈی پی او لیہ سید علی رضا سے مطالبہ کیا کہ ہماری ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اگر ایسا نہ ہوا تو ملزمان ہمارا کوئی بڑا نقصان کرسکتے ہیں