اسلام آباد۔ پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے جانے کیلئے پابندی لگا دی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کر دیے گئے ہیں ۔
افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاؤ پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہو گی ، پاکستانی کورونا ٹیسٹ کے بعد ملک واپس آسکیں گے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں موجود افغانیوں کو بھی اپنے ملک جانے کی اجازت ہو گی ، افغان شہری کسی ہنگامی طبی صورتحال کے پیش نظر ٹیسٹ کے بعد پاکستان آ سکیں گے جبکہ پاکستان میں زیر تعلیم افغانیوں کو ہدایات سے علیحدہ سے آگاہ کیا جائے گا۔
Source:
dailypakistan.com.pk