لیہ {صبح پا کستان } اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اور گورنمنٹ ہائی سکول 122 اے ٹی ڈی اے کے ہیڈ ما سٹر اور سٹاف ممبران میں صلح ہو گئی ، اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کا دورہ کیا اور ہیڈ ماسٹر سمیت سٹاف ممبران کے ساتھ تصویریں بنوائیں ،
تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر نے ایک متنازعہ پلاٹ کی انکوائری کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول 122 اے ٹی ڈی اےکا دورہ کیا تھا ۔ اس موقع پر سربراہ ادارہ محمد شکیل اور سٹاف ممبران نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے دورے نے دوران سر براہ ادارہ اور سٹاف ممبران کے ساتھ ظلباء کی مو جود گی پر تو ہین آ میز رویہ اپنا یا جس پر پنجاب ٹیچر یو نین سکول سٹاف ممبران ، طلباء کی طرف سے اھتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا ، ڈسٹرکٹ پریس کیمپ کے سا منے لگا ءے گءے احتجاجی کیمپ میں طلبا ، اساتذہ تنظیموں کے کارکنوں ، سیاسی سماجی رہنماءوں نے بھر پور شر کت کی ۔’
گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نیاز اھمد مغل نے سکول کو دورہ کیا ، بشیر کنویرا ، الہی بخش جو تہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس مو قع پر اے سی سٹی نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت سکول میں صفائی ستھرائی اور کمروں کا واءٹ واش چیک کیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے قلعے ہیں جہاں نوجوان نسل کی ذہنی اور اخلاقی تربیت ہوتی ہے اور انہیں پر فضاء ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکولوں میں جلد مون سون شجر کاری مہم بھی شروع کی جائے گی ۔خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ، سکول کی صفائی ستھرائی پر سربراہ ادارہ اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا