• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ہمت ہے تو میری تقریر سنیں، حماد اظہر کے چیلنج پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

webmaster by webmaster
جون 18, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ہمت ہے تو میری تقریر سنیں، حماد اظہر کے چیلنج پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج کیا کہ اگر آپ لوگوں میں ہمت ہے تو میری تقریر سن کرجائیں لیکن تقریر کے آغاز پر ہی قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی نشست سے اٹھے اور ایوان سے باہر چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے حوالے سے اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہرنے بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملاہے،کبھی کوئی کارروبار نہ کرنے والے ہمیں معیشت چلانے کا بتارہے ہیں،منہ کو تھوڑا ٹیڑھا کرتے ہوئے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ صاف نہیں ہوتے ہیں، عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بنیاد پر ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے ، ہم کوئی ٹین پرسنٹ کی بنیاد پر یہاں نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بینچوں سے کہاگیا کہ گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے،میں بھی پنجاب سے تعلق رکھتا ہوں ،پنجاب کا کلچر بالکل ایسا نہیں ہے بلکہ ایسا کہنے والے پنجاب کی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کررہے ہیں اور اس بات پر ان کے خلاف کارورائی ہونی چاہیے، ماضی میں بھی اپوزیشن کی جانب سے حکومتی نمائندوں فقرے کس کے انہیں تکلیف پہنچائی اور ان کا مذاق بنایاگیا ہے جس کی ایک مثال شیریں مزاری کے خلاف بولے جانے والے جملے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات دنیا بھر میں سستی ہیں، سٹیل مل ہم نے نہیں ن لیگ نے 2015میں بند کی، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو کچھ ہوا بلاول بھٹو نہیں جانتے کیوں کہ وہ تب بچے تھے، پی پی کے پانچ سالہ دور میں ایک بھی دفعہ معاشی گروتھ چار فیصد نہیں رہی، پی پی کے دور میں مہنگائی سب سے زیادہ تھی،سندھ میں آٹا چینی سمیت دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتیں آج بھی سب سے زیادہ ہیں۔کراچی میں جو ترقی اور خوشحالی آئی وہ پسماندہ علاقوں تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہبلاول بھٹو نے کہا کہ فاٹا اور آزاد کشمیر میں ٹیکس لگادیا ہے ،شاید انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا، بلاول نے کہا کہ کس منہ سے اپنے حلقے میں جاتے ہیں ،میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے حلقوں میں کتوں کے کاٹنے سے بیماری نہیں پھیلی ہے اور نہ ہمارے حلقے ایڈز سے متاثرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے زندگی میں کوئی کام نہ کیا ہو تو ان کے ایسے ہی بیان آتے ہیں،چند جاگیر دار جن کے سر پر آپ سندھ میں حکومت کررہے ہیں یہ زیادہ دیر نہیں ساتھ دیں گے،کوئی دیکھنا چاہتا کہ کرپشن سے کیسے تباہی پھیلتی ہے تو سندھ میں جا کر دیکھیں۔

Post Views: 37
Source: dailypakistan.com.pk
Tags: National News
Previous Post

اقرار جرم ۔ تحریر ، رمضان علیانی

Next Post

پارلیمنٹ کا تقدس اور اخلاقی انحطاط  .. تحریر – ارشاد راۓ

Next Post
پارلیمنٹ کا تقدس اور اخلاقی انحطاط  .. تحریر – ارشاد راۓ

پارلیمنٹ کا تقدس اور اخلاقی انحطاط  .. تحریر - ارشاد راۓ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج کیا کہ اگر آپ لوگوں میں ہمت ہے تو میری تقریر سن کرجائیں لیکن تقریر کے آغاز پر ہی قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی نشست سے اٹھے اور ایوان سے باہر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے حوالے سے اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہرنے بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملاہے،کبھی کوئی کارروبار نہ کرنے والے ہمیں معیشت چلانے کا بتارہے ہیں،منہ کو تھوڑا ٹیڑھا کرتے ہوئے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ صاف نہیں ہوتے ہیں، عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بنیاد پر ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے ، ہم کوئی ٹین پرسنٹ کی بنیاد پر یہاں نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بینچوں سے کہاگیا کہ گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے،میں بھی پنجاب سے تعلق رکھتا ہوں ،پنجاب کا کلچر بالکل ایسا نہیں ہے بلکہ ایسا کہنے والے پنجاب کی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کررہے ہیں اور اس بات پر ان کے خلاف کارورائی ہونی چاہیے، ماضی میں بھی اپوزیشن کی جانب سے حکومتی نمائندوں فقرے کس کے انہیں تکلیف پہنچائی اور ان کا مذاق بنایاگیا ہے جس کی ایک مثال شیریں مزاری کے خلاف بولے جانے والے جملے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات دنیا بھر میں سستی ہیں، سٹیل مل ہم نے نہیں ن لیگ نے 2015میں بند کی، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو کچھ ہوا بلاول بھٹو نہیں جانتے کیوں کہ وہ تب بچے تھے، پی پی کے پانچ سالہ دور میں ایک بھی دفعہ معاشی گروتھ چار فیصد نہیں رہی، پی پی کے دور میں مہنگائی سب سے زیادہ تھی،سندھ میں آٹا چینی سمیت دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتیں آج بھی سب سے زیادہ ہیں۔کراچی میں جو ترقی اور خوشحالی آئی وہ پسماندہ علاقوں تک جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہبلاول بھٹو نے کہا کہ فاٹا اور آزاد کشمیر میں ٹیکس لگادیا ہے ،شاید انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا، بلاول نے کہا کہ کس منہ سے اپنے حلقے میں جاتے ہیں ،میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے حلقوں میں کتوں کے کاٹنے سے بیماری نہیں پھیلی ہے اور نہ ہمارے حلقے ایڈز سے متاثرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے زندگی میں کوئی کام نہ کیا ہو تو ان کے ایسے ہی بیان آتے ہیں،چند جاگیر دار جن کے سر پر آپ سندھ میں حکومت کررہے ہیں یہ زیادہ دیر نہیں ساتھ دیں گے،کوئی دیکھنا چاہتا کہ کرپشن سے کیسے تباہی پھیلتی ہے تو سندھ میں جا کر دیکھیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.