• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معاشرے کی حقیقی مسیحا . تحریر : ابوذر علی تونسہ

webmaster by webmaster
جون 18, 2021
in کالم
0
معاشرے کی حقیقی مسیحا   .  تحریر : ابوذر علی تونسہ
میں ایک سوشل پرسن ہوں آئے روز نت  نئی سی نئی شخصیات سے ملنا ہوتا ہے لیکن بہت ہی کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو میرے دل میں اترتے ہیں, آج آپکو ایک ایسی خوبصورت شخصیت انسانیت کے جذبے سے سرشار خاتون ڈاکٹر سے ملواتا ہوں جن سے ملکر آپ بھی خوشی اور فخر محسوس کرینگے ,
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر آپ کسی کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو تھوڑی دیر ان کے ساتھ گفتگو کر کے دیکھو, بے شک انسان کے گفتگو کے انداز سے، لب و لہجے سے، الفاظ کے چناؤ سے، شائستگی سے آپ کو احساس ہوتا ہے کہ  آپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوۓ انسان کا تعلق کس خاندان سے یے؟ اس کی تعلیمی و معاشرتی قابلیت بھی معلوم ہو جاتی ہے اور اہل علم لوگ اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہوئے آپ کے لئے اپنے ذہن اور دل کی وسعتوں کو کھول دیتے ہیں جہاں سے آپکو سیکھنے کو علم کا پورا سمندر میسر آ جاتا ہے۔
اتنی لمبی تمہید کا حاصل مقصد ایک بہت ہی خوبصورت، خوب سیرت, خوش اخلاق ,خوش مزاج اور خوش گفتار شخصیت کی مالکہ  ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ہیں جنکا تعلق ملتان سے ہے اور آپ رحمت ہسپتال کے نام سے ایک ذاتی طبی ادارہ چلا رہی ہیں۔
 یوں تو آپ سے گفتگو سوشل میڈیا کے ذریعے تھوڑے بہت توقف سے ہو جایا کرتی تھی,اب کی بار آپ کے سامنے بیٹھ کر آپ سے گفتگو کا شرف حاصل کرنا میرے لئے ایک بہت ہی لائق تحسین  بات تھی اور آپکی عملی زندگی کو قریب سے جانچنے کا موقع میسر آیا اللّٰہ و سبحان تعالیٰ نے آپکو  بہت ساری خصوصیات سے نوازا ہے۔ آپ سے گفتگو کر کے احساس ہوا کہ زندگی میں اچھے انسان بھی ہیں .
اچھے انسان آج بھی موجود ہیں جو ملک و قوم کیلئے صحیح معنوں میں مسیحا ہیں۔ویسے تو میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوتا ہے تو نمایاں نمبرز لینے والے یہی کہتے ہیں کہ میں ڈاکٹر بن کے دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا لیکن جب ڈاکٹر بن جاتے ہیں تو دکھی انسانیت کو اپنی جگہ تڑپتا ہوا چھوڑ کر خود پیسوں کے ایسے پُجاری بن جاتے ہیں کہ پھر اپنی بات کا بھرم رکھنے کی بھی فرصت نہیں ملتی۔
بے شک شفا من جانب اللہ ہے لیکن ڈاکٹر کو عقل و فہم، مہارت اور تحقیق کی دولت عطا کرنے والی بھی تو اللہ کی ذات ہے.
 ڈاکٹر صاحبہ کی زندگی کی بیشمار کامیابیوں پر جب میں نے کہا کہ ماشاءاللہ آپ سیلف میڈ خاتون ہیں تو انہوں نے نفی میں سر ہلایا نہیں ابوذر میں اللہ میڈ ہوں کیونکہ اللہ نہ چاہتا تو میں کیا کر سکتی تھی ؟
 میں سمجھتا ہوں وہ شخص نہایت خوش نصیب ہے جس کو اللہ اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے منتخب کرتا ہے لیکن وہ شخص انتہائی بدقسمت ہے جو ڈاکٹر بننے کے باوجود انسانوں پر رحم نہیں کھاتا
ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک Gynecologist ہیں گذشتہ ادوار کی  نسبتاً آج عام آدمی میں بھی یہ شعور پیدا ہو چکا ہے کہ خانگی مسائل کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانا انتہائی ضروری ہے مگر حالات اور کمر توڑ مہنگائی کے دور میں نچلے طبقے کے افراد خانگی کلینک کا رخ کرنے سے اس لئیے بھی کتراتے ہیں کیونکہ آگے سے جیسے ہی وہ ہسپتال کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتا ہے تو
ہسپتال کا عملہ جیب کاٹنا شروع کر دیتا ہے پھر ہم اس موضوع کو پیٹنا شروع کر دیتے ہیں کہ عام طبقہ لاشعوری طور پر خانگی مسائل کو نہیں سمجھتا بلکہ ہم اس پر کبھی نہیں سوچیں گے کہ وہ کونسے اسباب ہیں جو انہی روکتے ہیں کیونکہ وہ قلیل آمدنی کیوجہ سے بھاری بھرکم اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک ایسی ڈاکٹر ہیں جو صحیح معنوں میں اپنے پیشے کو مقدس جانتے ہوئے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور آپ نے آجکل کی اتنی مہنگائی کے دور میں بھی اپنی فیس صرف سو روپے رکھ کر غریبوں اور معاشی طور پر کمزور طبقے کی طبی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے آپ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ملنساری والا رویہ روا رکھتی ہیں اور الٹرا ساؤنڈ فیس انتہائی معقول لیتی ہیں
آپ ایک نجی ادارے روٹری کلب کی بھی روح رواں ہے اس ادارے کا بھی بنیادی مقصد  تعیلم صحت اور غرباء کی مدد کرنا ہے جس میں آپ  روٹری کلب کے ذریعے مستحق افراد کی مالی معاونت بھی کرتی رہتی ہیں
کسی بھی مریض کو ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوائی سے زیادہ ڈاکٹر کا رَوِیہ اور دِلاسہ مریض کی صحت میں بہتری لاتا ہے
اسی لئیے علاقے کے لوگ انکی تعریف میں رطب اللسان ہیں  ۔
تو آج کے دور ایسے عظیم انسان بہت کم ہیں  آپ واقعی قوم کی حقیقی مسیحا بن کر ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہیں آپکے خالصتاً اس نیک جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں
Tags: column by abuzar tunsa
Previous Post

وزیراعلیٰ کا ملتان پیکیج:جیل منتقلی سمیت دیگر منصوبوں پر کام

Next Post

میڈیکل کالج بھی چاہے لیکن پہلے لینڈ مافیہ کے کھوہ کھاتہ میں گم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیّہ کا 45 ایکڑ مختص اربوں روے کاقیمتی شہری رقبہ تلاش کرو ..یہ لیّہ کی عوام کا حق ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
میں ایک سوشل پرسن ہوں آئے روز نت  نئی سی نئی شخصیات سے ملنا ہوتا ہے لیکن بہت ہی کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو میرے دل میں اترتے ہیں, آج آپکو ایک ایسی خوبصورت شخصیت انسانیت کے جذبے سے سرشار خاتون ڈاکٹر سے ملواتا ہوں جن سے ملکر آپ بھی خوشی اور فخر محسوس کرینگے ,
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر آپ کسی کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو تھوڑی دیر ان کے ساتھ گفتگو کر کے دیکھو, بے شک انسان کے گفتگو کے انداز سے، لب و لہجے سے، الفاظ کے چناؤ سے، شائستگی سے آپ کو احساس ہوتا ہے کہ  آپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوۓ انسان کا تعلق کس خاندان سے یے؟ اس کی تعلیمی و معاشرتی قابلیت بھی معلوم ہو جاتی ہے اور اہل علم لوگ اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہوئے آپ کے لئے اپنے ذہن اور دل کی وسعتوں کو کھول دیتے ہیں جہاں سے آپکو سیکھنے کو علم کا پورا سمندر میسر آ جاتا ہے۔
اتنی لمبی تمہید کا حاصل مقصد ایک بہت ہی خوبصورت، خوب سیرت, خوش اخلاق ,خوش مزاج اور خوش گفتار شخصیت کی مالکہ  ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ہیں جنکا تعلق ملتان سے ہے اور آپ رحمت ہسپتال کے نام سے ایک ذاتی طبی ادارہ چلا رہی ہیں۔
 یوں تو آپ سے گفتگو سوشل میڈیا کے ذریعے تھوڑے بہت توقف سے ہو جایا کرتی تھی,اب کی بار آپ کے سامنے بیٹھ کر آپ سے گفتگو کا شرف حاصل کرنا میرے لئے ایک بہت ہی لائق تحسین  بات تھی اور آپکی عملی زندگی کو قریب سے جانچنے کا موقع میسر آیا اللّٰہ و سبحان تعالیٰ نے آپکو  بہت ساری خصوصیات سے نوازا ہے۔ آپ سے گفتگو کر کے احساس ہوا کہ زندگی میں اچھے انسان بھی ہیں .
اچھے انسان آج بھی موجود ہیں جو ملک و قوم کیلئے صحیح معنوں میں مسیحا ہیں۔ویسے تو میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوتا ہے تو نمایاں نمبرز لینے والے یہی کہتے ہیں کہ میں ڈاکٹر بن کے دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا لیکن جب ڈاکٹر بن جاتے ہیں تو دکھی انسانیت کو اپنی جگہ تڑپتا ہوا چھوڑ کر خود پیسوں کے ایسے پُجاری بن جاتے ہیں کہ پھر اپنی بات کا بھرم رکھنے کی بھی فرصت نہیں ملتی۔
بے شک شفا من جانب اللہ ہے لیکن ڈاکٹر کو عقل و فہم، مہارت اور تحقیق کی دولت عطا کرنے والی بھی تو اللہ کی ذات ہے.
 ڈاکٹر صاحبہ کی زندگی کی بیشمار کامیابیوں پر جب میں نے کہا کہ ماشاءاللہ آپ سیلف میڈ خاتون ہیں تو انہوں نے نفی میں سر ہلایا نہیں ابوذر میں اللہ میڈ ہوں کیونکہ اللہ نہ چاہتا تو میں کیا کر سکتی تھی ؟
 میں سمجھتا ہوں وہ شخص نہایت خوش نصیب ہے جس کو اللہ اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے منتخب کرتا ہے لیکن وہ شخص انتہائی بدقسمت ہے جو ڈاکٹر بننے کے باوجود انسانوں پر رحم نہیں کھاتا
ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک Gynecologist ہیں گذشتہ ادوار کی  نسبتاً آج عام آدمی میں بھی یہ شعور پیدا ہو چکا ہے کہ خانگی مسائل کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانا انتہائی ضروری ہے مگر حالات اور کمر توڑ مہنگائی کے دور میں نچلے طبقے کے افراد خانگی کلینک کا رخ کرنے سے اس لئیے بھی کتراتے ہیں کیونکہ آگے سے جیسے ہی وہ ہسپتال کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتا ہے تو
ہسپتال کا عملہ جیب کاٹنا شروع کر دیتا ہے پھر ہم اس موضوع کو پیٹنا شروع کر دیتے ہیں کہ عام طبقہ لاشعوری طور پر خانگی مسائل کو نہیں سمجھتا بلکہ ہم اس پر کبھی نہیں سوچیں گے کہ وہ کونسے اسباب ہیں جو انہی روکتے ہیں کیونکہ وہ قلیل آمدنی کیوجہ سے بھاری بھرکم اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک ایسی ڈاکٹر ہیں جو صحیح معنوں میں اپنے پیشے کو مقدس جانتے ہوئے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور آپ نے آجکل کی اتنی مہنگائی کے دور میں بھی اپنی فیس صرف سو روپے رکھ کر غریبوں اور معاشی طور پر کمزور طبقے کی طبی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے آپ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ملنساری والا رویہ روا رکھتی ہیں اور الٹرا ساؤنڈ فیس انتہائی معقول لیتی ہیں
آپ ایک نجی ادارے روٹری کلب کی بھی روح رواں ہے اس ادارے کا بھی بنیادی مقصد  تعیلم صحت اور غرباء کی مدد کرنا ہے جس میں آپ  روٹری کلب کے ذریعے مستحق افراد کی مالی معاونت بھی کرتی رہتی ہیں
کسی بھی مریض کو ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوائی سے زیادہ ڈاکٹر کا رَوِیہ اور دِلاسہ مریض کی صحت میں بہتری لاتا ہے
اسی لئیے علاقے کے لوگ انکی تعریف میں رطب اللسان ہیں  ۔
تو آج کے دور ایسے عظیم انسان بہت کم ہیں  آپ واقعی قوم کی حقیقی مسیحا بن کر ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہیں آپکے خالصتاً اس نیک جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.