• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مقامی حکومتیں اور ہماری ہماری حکومتیں .. مظہر اقبال کھوکھر

webmaster by webmaster
دسمبر 10, 2020
in کالم
0
ہمیں کورونا نہیں ہو سکتا۔۔۔! مظہر اقبال کھوکھر

اسلام آباد میں سٹیزن پورٹل کی دو سالہ كاركردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعظم نے جہاں پورٹل سروس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ اسے ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم قرار دیا وہاں انھوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ سٹیزن پورٹل میں یہ بات سامنے آئی ہو ہمارا بلدیاتی نظام ٹھیک کام نہیں کر رہا میونسپل کمیٹی سے متعلق زیادہ شکایات سے واضح ہوتا ہے بلدیاتی نظام درست نہیں۔ انھوں نے کہا ہم ملک میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے ملک میں انقلاب آئے گا اس نظام سے اختیارات اور فنڈز نچلی سطح پر منتقل ہونگے ضلعی حکومتیں صوبائی حکومتوں کی طرح خود مختار ہونگی عوام کے اختیارات میں اضافہ ہوگا لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے ،،
ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں سرائیکی صوبہ نیا پاکستان اور تبدیلی کے تمام تر دعووں اور وعدوں میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود بلدیاتی نظام کی افادیت اور ضرورت سے متعلق وزیر اعظم کی بات سن کر خوشی ہوئی کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی جمہوریت کی مضبوطی ، وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ، مسائل کے حل اور عام لوگوں کی حکومت تک رسائی کے لیے مقامی حکومتوں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔ عام لوگوں کی اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت تک باآسانی رسائی کی وجہ سے ہی لوگوں کا جمہوریت اور جمہوری حکومتوں پر اعتماد بڑھتا ہے ہمارے ہاں جمہوریت پر عدم اعتماد کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں جمہوری حکومتیں عام طور پر مقامی حکومتوں سے ایک انجانے خوف میں مبتلا رہتی ہیں ان کی زیادہ سے زیادہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے بجاۓ اپنی جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو فنڈز دے کر ان کے ذریعے مقامی ترقیاتی کام کرائیں اور لوگوں کو اپنے  ممبران کا محتاج رکھا جاۓ تاکہ آئندہ قومی الیکشن میں ان کے نمائندے زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں یہی وجہ ہے اول تو ہماری جمہوری حکومتیں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے سے گریز کرتی ہیں اور اگر کرانے بھی پڑ جائیں جس طرح آخری بار 2015 میں سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے بعد پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے مگر حکومت نے مقامی حکومتوں کے اختیارات محدود کر دئے عام طور پر یہی کلیہ استعمال کر کے بلدیاتی نمائندوں کو عضو معطل بنا کر سرکاری مشینری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہمارے ہاں نا تو مقامی حکومتیں  مضبوط ہوسکیں اور نا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکی۔
مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے آمرانہ ادوار میں بلدیاتی اداروں کو زیادہ اہمیت دی جاتی رہی ہے اس کی بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ اس وقت ملک میں اسمبلیاں موجود نہیں ہوتیں تو اس لیے وہ مقامی حکومتوں کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری چین میں شامل کر کے اپنا سسٹم چلانے کی کوشش کی جاتی ہے  مگر اس کے باوجود یہ بات  نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ آمرانہ ادوار کی طوالت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ عام لوگوں کی حکومت تک رسائی اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کی وجہ سے کسی بھی آمر کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس تمام صورتحال کے باوجود ہم جنرل مشرف کے مقامی حکومتوں کے نظام کو نظر انداز نہیں کر سکتے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھر پور اختیارات کے ساتھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے اختیارات اور وسائل کو عملی طور پر نچلی سطح پر منتقل کر کے عام لوگوں کو بااختیار بنایا اور ہر طبقے کو اس میں نمائندگی دی گئی یہی وجہ ہے اس وقت بہت سے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے امیدواروں نے ضلع ناظم اور تحصیل ناظم بننے کے لیے دن رات ایک کر دیا اس نظام کے تحت دو بار مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوۓ اور دونوں بار بھر پور کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں لوگوں خاطر خواہ ترقیاتی کام بھی ہوۓ اور عام لوگوں کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوئیں مگر اس کے بعد طویل عرصہ تک بلدیاتی انتخابات نہیں کراۓ گئے تاہم 2015 میں سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے بعد مسّلم لیگ ن کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کرائے مگر پرانا سسٹم بحال کر دیا اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات محدود کر دیے۔
2018 میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو دیگر بہت سے وعدوں کے ساتھ مقامی حکومتوں کے انتخابات ، نیا بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی بھی اس کے منشور میں شامل تھی اس حوالے سے حسب روایت بر وقت اقدامات تو نہیں اٹھاۓ گئے تاہم گزشتہ سال پنجاب میں لوکل باڈیز ترمیمی بل 2019 منظور کیا گیا جس کے تحت صوبہ بھر ویلج کونسل، محلہ کونسل میونسپل کارپوریشن اور بڑے شہروں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن قائم کی جانی تھیں تاہم حلقہ بندیوں میں تاخیر ، انتخابات میں حکومت کی عدم دلچسپی اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات تاخیر کا شکار ہوگئے۔ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ درپیش کورونا وبا کے دوران اگر مقامی حکومتیں موجود ہوتیں تو ٹائیگر فورس یا کسی فورس کی ضرورت نہ رہتی بلکہ ایس او پیز پر عمل درآمد ، لوگوں میں شعور اور آگہی مہم اور امداد کی فراہمی کے لیے مقامی حکومتوں سے بہتر انداز میں کام لیا جاسکتا تھا بہر حال اب وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر  مقامی حکومتوں کے نئے نظام کو انقلابی تبدیلی قرار دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کے بعد تحریک انصاف اپنی وعدہ خلافی اور جمہوری حکومتوں کی مقامی حکومتوں کے انتخابات سے فرار  کی روایت توڑتے ہوۓ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بناۓ گی تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے#

مظہر اقبال کھوکھر
03007785530

Tags: colimn by mazhar khokhar
Previous Post

مریم نواز نے لاہور ڈویژن کا اجلاس بلالیا، آج پھر ریلی نکالیں گی

Next Post

چوک اعظم کی گرتی سرکاری دیواروں کا المیہ .. تحریر۔ محمد عمر شاکر

Next Post
چوک اعظم کے مسائل، ڈپٹی کمشنر کی تو جہ کے منتظر  .. تحریر ۔  محمد عمر شاکر

چوک اعظم کی گرتی سرکاری دیواروں کا المیہ .. تحریر۔ محمد عمر شاکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد میں سٹیزن پورٹل کی دو سالہ كاركردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعظم نے جہاں پورٹل سروس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ اسے ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم قرار دیا وہاں انھوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ سٹیزن پورٹل میں یہ بات سامنے آئی ہو ہمارا بلدیاتی نظام ٹھیک کام نہیں کر رہا میونسپل کمیٹی سے متعلق زیادہ شکایات سے واضح ہوتا ہے بلدیاتی نظام درست نہیں۔ انھوں نے کہا ہم ملک میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے ملک میں انقلاب آئے گا اس نظام سے اختیارات اور فنڈز نچلی سطح پر منتقل ہونگے ضلعی حکومتیں صوبائی حکومتوں کی طرح خود مختار ہونگی عوام کے اختیارات میں اضافہ ہوگا لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے ،، ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں سرائیکی صوبہ نیا پاکستان اور تبدیلی کے تمام تر دعووں اور وعدوں میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود بلدیاتی نظام کی افادیت اور ضرورت سے متعلق وزیر اعظم کی بات سن کر خوشی ہوئی کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی جمہوریت کی مضبوطی ، وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ، مسائل کے حل اور عام لوگوں کی حکومت تک رسائی کے لیے مقامی حکومتوں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔ عام لوگوں کی اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت تک باآسانی رسائی کی وجہ سے ہی لوگوں کا جمہوریت اور جمہوری حکومتوں پر اعتماد بڑھتا ہے ہمارے ہاں جمہوریت پر عدم اعتماد کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں جمہوری حکومتیں عام طور پر مقامی حکومتوں سے ایک انجانے خوف میں مبتلا رہتی ہیں ان کی زیادہ سے زیادہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے بجاۓ اپنی جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو فنڈز دے کر ان کے ذریعے مقامی ترقیاتی کام کرائیں اور لوگوں کو اپنے  ممبران کا محتاج رکھا جاۓ تاکہ آئندہ قومی الیکشن میں ان کے نمائندے زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں یہی وجہ ہے اول تو ہماری جمہوری حکومتیں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے سے گریز کرتی ہیں اور اگر کرانے بھی پڑ جائیں جس طرح آخری بار 2015 میں سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے بعد پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے مگر حکومت نے مقامی حکومتوں کے اختیارات محدود کر دئے عام طور پر یہی کلیہ استعمال کر کے بلدیاتی نمائندوں کو عضو معطل بنا کر سرکاری مشینری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہمارے ہاں نا تو مقامی حکومتیں  مضبوط ہوسکیں اور نا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکی۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے آمرانہ ادوار میں بلدیاتی اداروں کو زیادہ اہمیت دی جاتی رہی ہے اس کی بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ اس وقت ملک میں اسمبلیاں موجود نہیں ہوتیں تو اس لیے وہ مقامی حکومتوں کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری چین میں شامل کر کے اپنا سسٹم چلانے کی کوشش کی جاتی ہے  مگر اس کے باوجود یہ بات  نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ آمرانہ ادوار کی طوالت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ عام لوگوں کی حکومت تک رسائی اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کی وجہ سے کسی بھی آمر کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس تمام صورتحال کے باوجود ہم جنرل مشرف کے مقامی حکومتوں کے نظام کو نظر انداز نہیں کر سکتے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھر پور اختیارات کے ساتھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے اختیارات اور وسائل کو عملی طور پر نچلی سطح پر منتقل کر کے عام لوگوں کو بااختیار بنایا اور ہر طبقے کو اس میں نمائندگی دی گئی یہی وجہ ہے اس وقت بہت سے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے امیدواروں نے ضلع ناظم اور تحصیل ناظم بننے کے لیے دن رات ایک کر دیا اس نظام کے تحت دو بار مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوۓ اور دونوں بار بھر پور کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں لوگوں خاطر خواہ ترقیاتی کام بھی ہوۓ اور عام لوگوں کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوئیں مگر اس کے بعد طویل عرصہ تک بلدیاتی انتخابات نہیں کراۓ گئے تاہم 2015 میں سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے بعد مسّلم لیگ ن کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کرائے مگر پرانا سسٹم بحال کر دیا اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات محدود کر دیے۔ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو دیگر بہت سے وعدوں کے ساتھ مقامی حکومتوں کے انتخابات ، نیا بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی بھی اس کے منشور میں شامل تھی اس حوالے سے حسب روایت بر وقت اقدامات تو نہیں اٹھاۓ گئے تاہم گزشتہ سال پنجاب میں لوکل باڈیز ترمیمی بل 2019 منظور کیا گیا جس کے تحت صوبہ بھر ویلج کونسل، محلہ کونسل میونسپل کارپوریشن اور بڑے شہروں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن قائم کی جانی تھیں تاہم حلقہ بندیوں میں تاخیر ، انتخابات میں حکومت کی عدم دلچسپی اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات تاخیر کا شکار ہوگئے۔ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ درپیش کورونا وبا کے دوران اگر مقامی حکومتیں موجود ہوتیں تو ٹائیگر فورس یا کسی فورس کی ضرورت نہ رہتی بلکہ ایس او پیز پر عمل درآمد ، لوگوں میں شعور اور آگہی مہم اور امداد کی فراہمی کے لیے مقامی حکومتوں سے بہتر انداز میں کام لیا جاسکتا تھا بہر حال اب وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر  مقامی حکومتوں کے نئے نظام کو انقلابی تبدیلی قرار دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کے بعد تحریک انصاف اپنی وعدہ خلافی اور جمہوری حکومتوں کی مقامی حکومتوں کے انتخابات سے فرار  کی روایت توڑتے ہوۓ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بناۓ گی تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے#

مظہر اقبال کھوکھر 03007785530

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.