راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایات پر تحصیل روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران موضع گیامل تحصیل روجھان میں 150 ایکڑ سے زائد سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زرعی اراضی کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ عرصہ دراز سے قابضین غیر قانونی طریقے سے سرکاری اراضی پر قابض تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کا انچ انچ واپس حاصل کرنے کے لیے تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










