• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

’ مظاہرین پر کیمیکل ملا کر پانی ڈالو ‘ لاہور کے پولیس افسر کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

webmaster by webmaster
نومبر 7, 2020
in First Page, لاہور
0
’ مظاہرین پر کیمیکل ملا کر پانی ڈالو ‘ لاہور کے پولیس افسر کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

لاہور ۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پولیس کے مبینہ تشدد سے کسان اتحاد کا ایک رہنما جاں بحق ہوا جس کے بعد اب پولیس کے ایک افسر کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جو واٹر کینن کے عملے کو ہدایت کر رہا ہے کہ کسانوں کے اوپر کیمیکل ملا پانی ڈالو۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہنے ہوئے ایک پولیس افسر واٹر کینن کے عملے کو پانی میں کیمیکل ملانے کی ہدایات دے رہا ہے۔ ’ آپ کو پتا ہے آپ نے کیا کرنا ہے؟ کیمیکل پلس پانی، بلا جھجک، بالکل کھینچ کے رکھنا ہے، ان کو چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔‘

ویڈیو میں موجود ایک اور شخص نے اپنے افسر کو بتایا کہ واٹر کینن کے عملے کے پاس جو کیمیکل ہے اس کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد کسانوں نے ویسے ہی بھاگ جانا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر کیمیکل ملا پانی بھی پھینکا۔ پولیس کے تشدد سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کسان رہنما ملک اشفاق لنگڑیال زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جمعرات کو انتقال کرگئے۔

پولیس کا موقف ہے کہ اشفاق لنگڑیال کو جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لایا گیا تاہم کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال پولیس تشدد کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Previous Post

لیہ۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی احتجاجی ریلی

Next Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے میرٹ کی بجاءے اقربا پروری کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کئے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کا نفرنس

Next Post
لیہ ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی  نے  میرٹ کی بجاءے اقربا پروری کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کئے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کا نفرنس

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے میرٹ کی بجاءے اقربا پروری کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کئے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کا نفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پولیس کے مبینہ تشدد سے کسان اتحاد کا ایک رہنما جاں بحق ہوا جس کے بعد اب پولیس کے ایک افسر کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جو واٹر کینن کے عملے کو ہدایت کر رہا ہے کہ کسانوں کے اوپر کیمیکل ملا پانی ڈالو۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہنے ہوئے ایک پولیس افسر واٹر کینن کے عملے کو پانی میں کیمیکل ملانے کی ہدایات دے رہا ہے۔ ’ آپ کو پتا ہے آپ نے کیا کرنا ہے؟ کیمیکل پلس پانی، بلا جھجک، بالکل کھینچ کے رکھنا ہے، ان کو چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔‘ ویڈیو میں موجود ایک اور شخص نے اپنے افسر کو بتایا کہ واٹر کینن کے عملے کے پاس جو کیمیکل ہے اس کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد کسانوں نے ویسے ہی بھاگ جانا ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر کیمیکل ملا پانی بھی پھینکا۔ پولیس کے تشدد سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کسان رہنما ملک اشفاق لنگڑیال زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جمعرات کو انتقال کرگئے۔ پولیس کا موقف ہے کہ اشفاق لنگڑیال کو جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لایا گیا تاہم کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال پولیس تشدد کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.