• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

گھوڑا چوک سے بیل گاڑی تک.. تحریر . ایم آر درویش

webmaster by webmaster
اکتوبر 30, 2020
in nuqa nazar, کالم
0
گھوڑا چوک سے بیل گاڑی تک..  تحریر . ایم آر درویش

(نقطہ نظر)
کچھ عرصہ پہلے ضلع لیہ کے ایک مقامی اخبار میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک خبر لگی کہ لیہ کی خوبصورتی کے لیے بارہ کڑور روپے کی رقم خرچ کی جائے گی بس پھر کچھ ہی دنوں میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب مشہور گھوڑا چوک سے گھوڑا اکھاڑ دیا گیا ہے اور خوبصورتی کے منصوبے پر تیزی سے عمل شروع ہے اسی چوک سے چند سو میٹر شمال سائیڈ پر گرلز ڈگری کالج کے قریب جو شہید کیپٹن اسفندیار کے نام سے چوک ہے وہاں پر بھی کچھ کام شروع ہو گیا ہے۔ بارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ایسے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو اگر نہ بھی ہوں تو خوبصورتی ہو سکتی تھی مثلاً لیہ میں جو پارکس ہیں وہاں پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے اس کام پر میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے بھی کام ہوسکتاہے لیکن اس کی بجائے نیا منصوبہ شروع کیا گیا۔
اب آتے ہیں اصلی منصوبے پر جو لیہ شہر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ لیہ شہر سے آپ جس دوسرے علاقے میں جانے لگیں تو سڑکیں دیکھ کر دکھ اور تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے ان کو الفاظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیل انڈس روڈ ، کڑور روڈ سمیت اکثر روڈ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یہ بارہ کروڑ روپے وہاں خرچ کیے جاتے تو آئے روز ہونے والے حادثات سے بچا جا سکتا تھا۔ لیہ شہر میں جس وارڈ ،محلہ، گلی گاؤں میں جائیں گے تو سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے اور نالیوں کا پانی گلی میں کھڑا نظر آئے گا نمازیوں کو مسجد تک جانے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گھروں میں موجود لوگوں کو اس گندے پانی کی وجہ سے تکلیف اس سے بھی زیادہ ہے اور پھر اس کھڑے پانی کی وجہ سے زیر زمین پانی جو پینے کے استعمال ہو رہا ہے وہ بھی آلودہ ہو رہا ہے کیا یہ بارہ کروڑ وہاں انسانی صحت کے لیے بھی استعمال نہیں ہوسکتے تھے! اس وقت لیہ میں تعلیم کے شعبے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں سکول کالجز میں کمروں کی شدید کمی ہے اور محکمہ صحت میں نہ ادویات ہیں نا ہی دیگر سہولیات میسر ہیں وہاں پر بھی یہ پیسے خرچ کئے جا سکتے تھے تاکہ لیہ کی عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات حاصل ہوسکتی تھی۔
لیکن حیران کن بات یہ ہے لاہور کے سرکاری بابو نے یہ منصوبے شروع کروا دیے اور عوام خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ آج بھی ہم لوگ ذہنی غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کب تک ہم اپنے حق سے محروم رہیں گے کبھی جیپ ریلی کے نام پر تو کبھی لیہ کی خوبصورتی کے نام پر لیہ کا پیسہ خرچ کیا جاتا یے؟ عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے منصوبے کب شروع کیے جائیںگے تاکہ لوگ روزگار حاصل کر سکیں بے روزگاری کی وجہ سے ہمارا نوجوان جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور بھوک مٹانے کے لیے جرائم کرتا ہے ان نوجوانوں کو ہاتھ میں گن پسٹل کی بجائے قلم، لیپ ٹاپ اور دیگر ٹیکنالوجی کے آلات دیں تاکہ وہ غربت کے ہاتھوں یرغمال نہ بنیں۔
خدارا ان سرکاری آفیسران سے لیہ کے شہری اپیل کریں کہ ہمارے ضلع کا بجٹ عوام کی بہتری کے لیے خرچ کریں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں تاکہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں پر روڈوں کی مرمت کروائیں قاتل روڈ کو عوام کے لیے اچھی سڑک کے طور پر تعمیر کروائیں سیوریج سسٹم کو ٹھیک کروائیں یہی عوامی مطالبہ ہے گھوڑا چوک میں گھوڑے کا مجسمہ رہے یا بیل گاڑی کی مورتی ہو اس سے غریب آدمی کی بھوک ختم نہیں ہو سکتی نا صحت و تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے لیکن ہم نوجوان نسل کے مجرم ضرور بن رہے ہیں تاریخ کا مورخ ضرور حقائق لکھے گا-

Post Views: 18
Tags: Column by m r drvish
Previous Post

وطن عزیز پا کستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔انجم صحرائی ایڈیٹر انچیف صبح پا کستان

Next Post

ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست

Next Post
ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست

ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
(نقطہ نظر) کچھ عرصہ پہلے ضلع لیہ کے ایک مقامی اخبار میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک خبر لگی کہ لیہ کی خوبصورتی کے لیے بارہ کڑور روپے کی رقم خرچ کی جائے گی بس پھر کچھ ہی دنوں میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب مشہور گھوڑا چوک سے گھوڑا اکھاڑ دیا گیا ہے اور خوبصورتی کے منصوبے پر تیزی سے عمل شروع ہے اسی چوک سے چند سو میٹر شمال سائیڈ پر گرلز ڈگری کالج کے قریب جو شہید کیپٹن اسفندیار کے نام سے چوک ہے وہاں پر بھی کچھ کام شروع ہو گیا ہے۔ بارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ایسے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو اگر نہ بھی ہوں تو خوبصورتی ہو سکتی تھی مثلاً لیہ میں جو پارکس ہیں وہاں پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے اس کام پر میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے بھی کام ہوسکتاہے لیکن اس کی بجائے نیا منصوبہ شروع کیا گیا۔ اب آتے ہیں اصلی منصوبے پر جو لیہ شہر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ لیہ شہر سے آپ جس دوسرے علاقے میں جانے لگیں تو سڑکیں دیکھ کر دکھ اور تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے ان کو الفاظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیل انڈس روڈ ، کڑور روڈ سمیت اکثر روڈ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یہ بارہ کروڑ روپے وہاں خرچ کیے جاتے تو آئے روز ہونے والے حادثات سے بچا جا سکتا تھا۔ لیہ شہر میں جس وارڈ ،محلہ، گلی گاؤں میں جائیں گے تو سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے اور نالیوں کا پانی گلی میں کھڑا نظر آئے گا نمازیوں کو مسجد تک جانے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گھروں میں موجود لوگوں کو اس گندے پانی کی وجہ سے تکلیف اس سے بھی زیادہ ہے اور پھر اس کھڑے پانی کی وجہ سے زیر زمین پانی جو پینے کے استعمال ہو رہا ہے وہ بھی آلودہ ہو رہا ہے کیا یہ بارہ کروڑ وہاں انسانی صحت کے لیے بھی استعمال نہیں ہوسکتے تھے! اس وقت لیہ میں تعلیم کے شعبے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں سکول کالجز میں کمروں کی شدید کمی ہے اور محکمہ صحت میں نہ ادویات ہیں نا ہی دیگر سہولیات میسر ہیں وہاں پر بھی یہ پیسے خرچ کئے جا سکتے تھے تاکہ لیہ کی عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات حاصل ہوسکتی تھی۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے لاہور کے سرکاری بابو نے یہ منصوبے شروع کروا دیے اور عوام خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ آج بھی ہم لوگ ذہنی غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کب تک ہم اپنے حق سے محروم رہیں گے کبھی جیپ ریلی کے نام پر تو کبھی لیہ کی خوبصورتی کے نام پر لیہ کا پیسہ خرچ کیا جاتا یے؟ عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے منصوبے کب شروع کیے جائیںگے تاکہ لوگ روزگار حاصل کر سکیں بے روزگاری کی وجہ سے ہمارا نوجوان جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور بھوک مٹانے کے لیے جرائم کرتا ہے ان نوجوانوں کو ہاتھ میں گن پسٹل کی بجائے قلم، لیپ ٹاپ اور دیگر ٹیکنالوجی کے آلات دیں تاکہ وہ غربت کے ہاتھوں یرغمال نہ بنیں۔ خدارا ان سرکاری آفیسران سے لیہ کے شہری اپیل کریں کہ ہمارے ضلع کا بجٹ عوام کی بہتری کے لیے خرچ کریں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں تاکہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں پر روڈوں کی مرمت کروائیں قاتل روڈ کو عوام کے لیے اچھی سڑک کے طور پر تعمیر کروائیں سیوریج سسٹم کو ٹھیک کروائیں یہی عوامی مطالبہ ہے گھوڑا چوک میں گھوڑے کا مجسمہ رہے یا بیل گاڑی کی مورتی ہو اس سے غریب آدمی کی بھوک ختم نہیں ہو سکتی نا صحت و تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے لیکن ہم نوجوان نسل کے مجرم ضرور بن رہے ہیں تاریخ کا مورخ ضرور حقائق لکھے گا-
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.