لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلع انجمن صحافیان کا مشترکہ اجلاس،چیئرمین وممبران مجلس عاملہ کا چناؤ، یونس خان بزدار بھاری اکثریت سے چیئرمین مجلس عاملہ منتخب،
ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ و ضلع انجمن صحافیان کا مشترکہ اجلاس صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی،صدر ضلعی انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق کی صدارت میں ہوا اجلاس کا آغاز صدر پریس کلب چوک اعظم عبدالرؤف نفیسی نے تلاوت کلام پاک سے کیا،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان کے آج کے مشترکہ اجلاس میں ممبران مجلس عاملہ کا چناؤ کیا گیا موجودہ ووٹر لسٹ کے مطابق 29ممبران مجلس عاملہ کا چناؤ کیا گیا،آج کے اجلاس میں مضافات کے پریس کلبز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ کل 86ممبران پر ووٹر لسٹ موجود ہے جن میں سے اجلاس میں موجود ممبران قاضی امیر عالم،محمد یعقوب مرزا،سید یوسف حسنین نقوی،سید اظہر حسین زیدی،خرم شہزاد،فیاض حسین،عمرفاروق نتکانی،سید انعام اللہ گیلانی،رانا ظفر نثار،عابد قریشی،محمد رمضان کنویرا،جاوید خان لودھی،ملک فیض بھلر،رضوان مرزا،شبیر حسین باجوہ،حفیظ اللہ پاشا،زاہد مغل،عظیم اعوان،یونس خان بزدار،ملک عزیز چھینہ،رانا شکیل احمد،عبدالطیف قمر،سلیمان راں،ملک نیاز جکھڑ،در محمد کھیرا،سید عابد فاروقی،حافظ محمد سعید،عبدالرؤف نفیسی،فیض احمد فیض بھٹی نے اپنے نامزدگی فارم برائے امیدوار ممبر مجلس عاملہ جمع کرائے جن میں سے ہاؤس نے 29ممبران کو بھاری اکثریت سے منتخب کردیا
دوران اجلاس ممبران مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر یونس خان بزدار کو چیئرمین مجلس عاملہ بلا مقابلہ منتخب کیا،اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ چیئرمین و ممبران مجلس عاملہ پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کہ انہوں نے مستقبل قریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان کے الیکشن کا انعقاد کرانا ہے جس کیلئے آئین کے مطابق ووٹر لسٹ کی تشکیل،الیکشن شیڈول،الیکشن کمیٹی کی تقرری کرنا مجلس عاملہ کی اہم ذمہ داری ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ممبران مجلس عاملہ و چیئرمین اپنی صلاحتیوں کا بھر پور استعمال کرکے آئین ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرد کے مطابق یہ تمام کام پایہ تکمیل تک پہنچا کر فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد کرائیں گے،صدر انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عاملہ کے نومنتخب ممبران و چیئرمین مجلس عاملہ اپنی صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے پریس کلب کی بہتری کیلئے کاوشیں کریں گے،نومنتخب چیئرمین مجلس عاملہ محمد یونس بزدار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آئین کی پاسداری کو یقینی بناؤں گا تمام کام ممبران کی مشاورت کے بعد کئے جائیں گے،اس موقع پر منیر عاطف باجوہ،قاضی امیر عالم،عبدالرؤف نفیسی،حافظ سعید احمد،محمد یعقوب مرزا و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب ممبران و چیئرمین مجلس عاملہ کو مبارکباد دی۔