• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ،15سیکیورٹی اہلکار شہید

webmaster by webmaster
اکتوبر 16, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ،15سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ۔ ایک ہی روزمیں دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ،شمالی وزیر ستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 15اہلکار شہیدہو گئے۔دونوں حملوں میں مجموعی طور پر پاک فوج کے جوانوں سمیت 21اہلکار شہید ہو گئے ۔دہشت گردوں کی کارروائی پر وزیراعظم عمران خان نے شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیل کے مطابق ملک دشمن طاقتوں کا دوسرا بڑا وار ،شمالی وزیرستان اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے 8جوانوں اور او جی ڈی سی ایل کے 7سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ۔نجی نیوز چینل 92کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وئے بزی ٹاپ پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں 15 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق لیویزحکام کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی سے قریباً 300 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر حملہ کیا ہے۔اس میں پاکستان کی سرکاری آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کمپنی کے ملازمین کو دو گاڑیوں میں اورماڑہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا اور ان کی حفاظت کے لیے ایف سی 128 ونگ کی دو گاڑیاں ان کے ہمراہ تھیں۔بزی ٹاپ کے مقام پر پہاڑی علاقے میں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی اور راکٹ بھی داغے ہیں۔ایف سی اہلکاروں نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی۔تاہم حملہ آوروں کی ایک گولی ایف سی کی ایک گاڑی کے فیول ٹینک میں لگنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے چھے اہلکار جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور شہید اہلکاروں کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھی دہشت گردوں نے پاک فوج کے سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چھ جوان شہید ہوئے ۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

جہیزپرپابندی کی قانون سازی ۔ محمدصدیق پرہار

Next Post

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں آج پہلا جلسہ ہوگا

Next Post
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں آج پہلا جلسہ ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں آج پہلا جلسہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
کوئٹہ۔ ایک ہی روزمیں دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ،شمالی وزیر ستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 15اہلکار شہیدہو گئے۔دونوں حملوں میں مجموعی طور پر پاک فوج کے جوانوں سمیت 21اہلکار شہید ہو گئے ۔دہشت گردوں کی کارروائی پر وزیراعظم عمران خان نے شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیل کے مطابق ملک دشمن طاقتوں کا دوسرا بڑا وار ،شمالی وزیرستان اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے 8جوانوں اور او جی ڈی سی ایل کے 7سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ۔نجی نیوز چینل 92کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وئے بزی ٹاپ پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں 15 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق لیویزحکام کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی سے قریباً 300 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر حملہ کیا ہے۔اس میں پاکستان کی سرکاری آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کمپنی کے ملازمین کو دو گاڑیوں میں اورماڑہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا اور ان کی حفاظت کے لیے ایف سی 128 ونگ کی دو گاڑیاں ان کے ہمراہ تھیں۔بزی ٹاپ کے مقام پر پہاڑی علاقے میں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی اور راکٹ بھی داغے ہیں۔ایف سی اہلکاروں نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی۔تاہم حملہ آوروں کی ایک گولی ایف سی کی ایک گاڑی کے فیول ٹینک میں لگنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے چھے اہلکار جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور شہید اہلکاروں کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھی دہشت گردوں نے پاک فوج کے سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چھ جوان شہید ہوئے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.