ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں کرپشن برداشت نہیں کروں گا اور کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دونگا کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز پٹواریوں کی تعیناتی مدت بارے ریکارڈ جمع کروائیں اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی فوری ریکوری کیساتھ انسدادِ تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری زمینوں کا ایک ایک انچ واگزار کروایا جائے، اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران اپنا قبلہ درست کریں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ریونیو معاملات میں تاخیر اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگانے کا حکم دیا ہے، ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈویژن میں تحصیلداروں و دیگر خالی پوسٹوں پر تعیناتی کی جائے۔