• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

webmaster by webmaster
ستمبر 29, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی۔

’’چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے ہوں گے‘‘

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی منظور ہوئی ہے اور یہ کمیٹی پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھائے گی، ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائے گا اور تحریک کو اسی ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائے گا جب کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائیں گے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہوں گے۔

’’اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے‘‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگا، پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام مشکل کا شکار ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس طرح کی خارجہ پالیسی چلائی جارہی ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے بھی نیک شگون نہیں ہے۔

’’نیب صرف پگڑیاں اچھالنے کیلئے ہے‘‘

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنام مولانا غفور حیدری نے کہا کہ 2 سال سے زائد عرصے میں حکومت کے قوم سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں ہوا، حال ہی میں جو بجٹ دیا گیا اس میں دیکھ لیا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ 0 پر آگئی، اس سے نالائق، کرپٹ حکومت اور کونسی ہوگی، نیب صرف پگڑیاں اچھالنے اپوزیشن رہنماوٴں کو تنگ اور گرفتار کررہی ہے، ہم اس طرح کے ناجائز دباوٴ کو قبول نہیں کریں گے، عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے اور ہماری تحریک سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک جاری رہےگی۔

’’پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چل رہی ہے‘‘

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، اس حکومت نے سیاسی انتشار پیدا کرکے جمہوریت اور معاشی جمہوریت پر حملہ کیا ہے، حکمران اپنی نا اہلی کا ملبہ قومی اداروں پر پھینک رہے ہیں اور وزرا قومی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں جب کہ کمزور آدمی سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا ہے، پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چل رہی ہے، 30 سالہ جمہوری دور میں ایسا پہلی بار ہوا، پی ڈی ایم ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے، ہم اکتوبر سے دسمبر تک عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیں گے۔

Post Views: 36
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں قوم کی تقدیر بدلنے کی لکیر نہیں،سراج الحق

Next Post

انسانیت اور احساس .. تحریر: ملک فیض الحسن کھوکھر

Next Post
انسانیت اور احساس .. تحریر: ملک فیض الحسن کھوکھر

انسانیت اور احساس .. تحریر: ملک فیض الحسن کھوکھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک تحریک جاری رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی۔ ’’چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے ہوں گے‘‘ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی منظور ہوئی ہے اور یہ کمیٹی پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھائے گی، ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائے گا اور تحریک کو اسی ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائے گا جب کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائیں گے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہوں گے۔ ’’اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے‘‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگا، پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام مشکل کا شکار ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس طرح کی خارجہ پالیسی چلائی جارہی ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے بھی نیک شگون نہیں ہے۔ ’’نیب صرف پگڑیاں اچھالنے کیلئے ہے‘‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنام مولانا غفور حیدری نے کہا کہ 2 سال سے زائد عرصے میں حکومت کے قوم سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں ہوا، حال ہی میں جو بجٹ دیا گیا اس میں دیکھ لیا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ 0 پر آگئی، اس سے نالائق، کرپٹ حکومت اور کونسی ہوگی، نیب صرف پگڑیاں اچھالنے اپوزیشن رہنماوٴں کو تنگ اور گرفتار کررہی ہے، ہم اس طرح کے ناجائز دباوٴ کو قبول نہیں کریں گے، عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے اور ہماری تحریک سلیکٹڈ حکومت کے اختتام تک جاری رہےگی۔ ’’پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چل رہی ہے‘‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، اس حکومت نے سیاسی انتشار پیدا کرکے جمہوریت اور معاشی جمہوریت پر حملہ کیا ہے، حکمران اپنی نا اہلی کا ملبہ قومی اداروں پر پھینک رہے ہیں اور وزرا قومی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں جب کہ کمزور آدمی سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا ہے، پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چل رہی ہے، 30 سالہ جمہوری دور میں ایسا پہلی بار ہوا، پی ڈی ایم ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے، ہم اکتوبر سے دسمبر تک عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.