لیہ( صبح پا کستان )وزیر اعلی عثمان خان بزدار کا تھل کی بیٹی کی پکار پر لبیک۔ سپیشل پرسن ایم بی اے ڈگری ہولڈر سعدیہ کنول کو ملازمت مل گئی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے سعدیہ کنول کو ڈی پی ایس بوائز ونگ کے شعبہ اکاونٹ میں ملازمت کا تقرر نامہ جاری کر دیا۔تفصیل کے مطابق سعدیہ کنول نے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار سے ملازمت کی درخواست گزاری جس کا انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ کو موزوں ادارہ میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے فوری طور پر ڈی پی ایس بوائز ونگ کے شعبہ اکاونٹ میں درخواست گزار کو ملازمت کا تقرر نامہ جاری کر دیا۔یاد رہے کہ سعدیہ کنول پاوں سے معذور ہیں اور انہوں نے ایم بی اے فنانس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔