لیہ(صبح پا کستان)پنجاب بار کونسل کے الیکشن برائے سال 2020-25کیلئے مہم عروج پر، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل راجن پور سیٹ محمد نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی لیہ آمد ظہرانے سے خطاب،
سینئر جونیئرز وکلاء گروپوں کی بھر پور شرکت،امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل راجن پور سیٹ محمد نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور و جدوجہد کے بارے میں کہا کہ میرا ماضی،میری وکالت،میرے چیمبر کی بار کیلئے جدوجہد ہرایک کے سامنے عیاں ہے میرے استاد محترم کی تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اس مقام پر موجود ہوں میں کسی بھی مدمقابل امیدوار کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تمام قابل احترام ہیں لیکن بار ممبران و بار کی بہتری کیلئے تمام کو سب کچھ نظر آرہا ہے ہم اور ہمارے دوست چاہتے ہیں کہ پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے دوران صرف بار اور بارز ممبران کے مسائل کو مدنظر رکھ کر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا جائے جس کیلئے تمام دوستوں و ممبران کی حمایت و الیکشن کمپیئن کیلئے ان کی خدمات کی ضرورت ہے آج کے اکٹھ نے تبدیلی کا اعلان کردیا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے ہی بار و بارز ممبران کے مسائل حل ہوں سینئر جونیئر وکلا ء کو یقین دلاتا ہوں کہ منتخب ہونے کے بعد اپنی پوری صلاحتوں کو بروئے کار لا کرڈویژن بھر کی تمام بارز کیلئے بھر پور کاوشیں و کوششوں کو تیز تر کردوں گااور ان کی عزت وقار کیلئے جدوجہد کروں گا،اس موقع پر سابق صدرڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندر ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری بار محمد انیس الحسن ڈلو ایڈووکیٹ،شیخ اظہر حسین،میڈیم ام کلثوم،محمد رفیق سپرا،رائے ارشاد کھرل،ملک غلام مصطفیٰ بابر،مظہر خان کھتران،ملک ہاشم حسین سہو،سید شاہد رضا نقوی ایڈووکیٹس نے بھی خطاب کیا،پروگرام و ظہرانے کا انتظام یوسف خان درانی ایڈووکیٹ اور عبیداللہ خان نے کیا تھا