ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان ): حکومت پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نقشہ پاکستان (پولیٹیکل) سروے آف پاکستان کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیا ہے.
حکومت نے تمام صوبوں، وزارتوں، ڈویژنز کو اس نقشے کو استعمال کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں بھی پاکستان کا نقشہ دکھایا یا آویزاں کیا جائے موجودہ نقشہ استعمال کیا جائے. نیا نقشہ استعمال کرنے کیلئے پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ سروے آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.surveyofpakistan.gov.pk سے ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے.