• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

موٹر وے واقعہ شرمناک ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، چیف جسٹس

webmaster by webmaster
ستمبر 12, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
موٹر وے واقعہ شرمناک ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کو تشویش ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ شرم ناک ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکے۔

وہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام کمرشل اور اوورسیز کورٹس ججز کے لیے منعقدہ 6 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔

ملک بھر میں پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہوچکی ہے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کہا کہ امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں پولیس کا شفاف نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، معصوم مسافروں کو ہائے وے پر سنگین جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔

حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے

چیف جسٹس نے کہا کہ شرمناک ہے کہ ہائے وے پر شہریوں کی حفاظت کا موثر نظام موجود نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے۔

موجودہ پولیس کی کمان غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکے، پنجاب پولیس میں ہونے والے تبادلے اس بات کی علامت ہیں کہ پولیس کے محکمے میں کس قدر سیاسی مداخلت ہے، موجودہ پولیس کی کمان غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں ہے۔

کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے

چیف جسٹس پاکستان نے کمرشل کورٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے، جن ممالک میں بہترین عدالتی نظام موجود ہوتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے۔

کوئی بھی سادہ کمرشل معاملہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں حل کردیا جائے

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہش مند ہیں تو بہترین عدالتی نظام وقت کا اہم تقاضا ہے، کمرشل عدالتوں میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے بہترین کیس مینجمنٹ سسٹم بھی ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی سادہ کمرشل معاملہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں حل ہوجائے۔

پنجاب کے 5 پانچ اضلاع میں کمرشل ماڈل کورٹس قائم کردی ہیں، جسٹس قاسم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی رہنمائی میں پہلے مرحلے میں پنجاب کے پانچ اضلاع میں کمرشل ماڈل کورٹس قائم کی گئی ہیں، سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو آسان اور معیاری انصاف کی فراہمی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکے گی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہی‍ں۔

پاکستان جلد دنیا کی بہترین کمرشل کورٹس کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جسٹس جواد حسن

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کاروباری مقدمات کو نمٹانے میں بہت پیچھے ہے، پاکستانی آئین میں کمرشل کنٹریکٹس کے حوالے سے مکمل قوانین اور تحفظ موجود ہے، پاکستان بہت جلد دنیا کی بہترین کمرشل کورٹس کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، پاکستان میں کاروباری معاملات کے لیے بہترین قانون سازی موجود ہے، اوورسیز پاکستانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے بھی خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں جب تک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں نہیں ہونگی تو بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھایہ نہیں جا سکے گا۔

کاروباری معاملات میں اے ڈی آر سسٹم خاص اہمیت کا حامل ہے، جسٹس شاہد

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کاروباری معاملات میں اے ڈی آر سسٹم خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، لاہور ہائیکورٹ اس حوالے سے سہولیات فراہم کررہا ہے، شفاف تجارت سے کاروباری حضرات کا اعتماد بڑھتا ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

تونسہ شریف . شادی شدہ خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا مبینہ واقعہ ,وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

Next Post

لیّہ . ملکی استحکام کےلئے امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ڈی پی او

Next Post
لیّہ . ملکی استحکام کےلئے  امن کمیٹی  کا کردار انتہائی اہم ہے۔ڈی پی او

لیّہ . ملکی استحکام کےلئے امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ڈی پی او

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کو تشویش ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ شرم ناک ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکے۔ وہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام کمرشل اور اوورسیز کورٹس ججز کے لیے منعقدہ 6 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ ملک بھر میں پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہوچکی ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کہا کہ امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں پولیس کا شفاف نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، معصوم مسافروں کو ہائے وے پر سنگین جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے چیف جسٹس نے کہا کہ شرمناک ہے کہ ہائے وے پر شہریوں کی حفاظت کا موثر نظام موجود نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرے۔ موجودہ پولیس کی کمان غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں کسی بھی سیاسی شخص کی مداخلت کا راستہ روکے، پنجاب پولیس میں ہونے والے تبادلے اس بات کی علامت ہیں کہ پولیس کے محکمے میں کس قدر سیاسی مداخلت ہے، موجودہ پولیس کی کمان غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں ہے۔ کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے چیف جسٹس پاکستان نے کمرشل کورٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے، جن ممالک میں بہترین عدالتی نظام موجود ہوتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے۔ کوئی بھی سادہ کمرشل معاملہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں حل کردیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہش مند ہیں تو بہترین عدالتی نظام وقت کا اہم تقاضا ہے، کمرشل عدالتوں میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے بہترین کیس مینجمنٹ سسٹم بھی ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی سادہ کمرشل معاملہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں حل ہوجائے۔ پنجاب کے 5 پانچ اضلاع میں کمرشل ماڈل کورٹس قائم کردی ہیں، جسٹس قاسم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی رہنمائی میں پہلے مرحلے میں پنجاب کے پانچ اضلاع میں کمرشل ماڈل کورٹس قائم کی گئی ہیں، سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو آسان اور معیاری انصاف کی فراہمی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکے گی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہی‍ں۔ پاکستان جلد دنیا کی بہترین کمرشل کورٹس کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جسٹس جواد حسن جسٹس جواد حسن نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کاروباری مقدمات کو نمٹانے میں بہت پیچھے ہے، پاکستانی آئین میں کمرشل کنٹریکٹس کے حوالے سے مکمل قوانین اور تحفظ موجود ہے، پاکستان بہت جلد دنیا کی بہترین کمرشل کورٹس کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، پاکستان میں کاروباری معاملات کے لیے بہترین قانون سازی موجود ہے، اوورسیز پاکستانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے بھی خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں جب تک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں نہیں ہونگی تو بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھایہ نہیں جا سکے گا۔ کاروباری معاملات میں اے ڈی آر سسٹم خاص اہمیت کا حامل ہے، جسٹس شاہد جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کاروباری معاملات میں اے ڈی آر سسٹم خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، لاہور ہائیکورٹ اس حوالے سے سہولیات فراہم کررہا ہے، شفاف تجارت سے کاروباری حضرات کا اعتماد بڑھتا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.