• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راجن پور۔پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری

webmaster by webmaster
ستمبر 3, 2020
in جنوبی پنجاب
0
راجن پور ۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے،سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ڈپٹی سپیکر  سرداردوست محمد مزاری

راجن پور(صبح پا کستان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی APCیا سازشی گٹھ جوڑ سے بلیک میل نہیں ہوگی۔یہ ملاقاتیں ملکی مفاد نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیاگیا۔ بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔ اپوزیشن کے خلاف نیب کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہا ہے۔ اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور یہ چور مچائے شور والا حساب ہے۔اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو اس کو شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں دوسری تمام اسمبلیوں کی نسبت مفاد عامہ کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے اسمبلی کاروائی کے دوران تمام ممبران اسمبلی خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے بلا تفریق سب کو برابری کی سطح پر ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے اور سب کو اپنی پارٹی کی نمائندگی کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔ممبران اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لیے اسمبلی فلور پر سنجیدگی سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Tags: rajan pur news
Previous Post

نیب بچاﺅ اور کرپشن بچاﺅ ایجنڈے پر چلیں گے تو ہم اس کا حصہ نہیں،جماعت اسلامی کااپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے انکار

Next Post

عاصم باجوہ نے احمد نورانی کی خبر کا 4صفحات پر مشتمل جواب دے دیا

Next Post
عاصم باجوہ نے احمد نورانی کی خبر کا 4صفحات پر مشتمل جواب دے دیا

عاصم باجوہ نے احمد نورانی کی خبر کا 4صفحات پر مشتمل جواب دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
راجن پور(صبح پا کستان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی APCیا سازشی گٹھ جوڑ سے بلیک میل نہیں ہوگی۔یہ ملاقاتیں ملکی مفاد نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیاگیا۔ بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔ اپوزیشن کے خلاف نیب کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہا ہے۔ اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور یہ چور مچائے شور والا حساب ہے۔اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو اس کو شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں دوسری تمام اسمبلیوں کی نسبت مفاد عامہ کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے اسمبلی کاروائی کے دوران تمام ممبران اسمبلی خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے بلا تفریق سب کو برابری کی سطح پر ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے اور سب کو اپنی پارٹی کی نمائندگی کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔ممبران اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لیے اسمبلی فلور پر سنجیدگی سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.