ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان).ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مابین سروسز اینڈ ایسٹ منیجمنٹ ایگریمنٹ طے پاگیاسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور سی ای او کارپوریشن افتخار احمد نے” ساما” معاہدہ پر دستخط کئے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر فاروق،کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر موجود تھے.
کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مابین معاہدہ کی تقریب منعقد ہوئی۔سروسز اینڈ ایسٹ منیجمنٹ ایگریمنٹ کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیاسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اب خود مختار کمپنی کے طور پر صفائی کے فرائض سنبھالے گی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ صفائی چیلنج ہے، کمپنی محنت سے کام کرے۔کارپوریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت جاری رکھے۔ڈیرہ غازی خان
میں مثالی صفائی اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد کمپنی کا دائرہ کار تونسہ اور کوٹ چھٹہ تحصیل تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ کمپنی نے عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں صفائی کا احسن اقدام کیا۔شہر میں کوڑا کرکٹ کے 21 چھوٹے بڑے پوائنٹس کو صاف کرنے اور شہر کی ون ٹائم صفائی مہم شروع کردی ہے تقریب میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین جاوید جسکانی، پروفیسر ملک الطاف حسین، ثمرین رمضان،عمران لودھی اور دیگر موجود تھے.