ڈیرہ غازی خان . وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آبائی گاﺅں بارشوں کے باعث زیر آب آگیا اور دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے سبب ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح کے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔کوہ سلیمان پر ہونے والی بارشوں کے سبب برساتی ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلا ب ہے جب کہ برساتی نالے سنگھڑ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی گاو¿ں بارتھی کا بھی دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔کوہ سلیمان پر ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر شدید پھسلن کی صورتحال ہے جو ٹریفک کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








