• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

منی لانڈرنگ ریفرنس،سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں طلب

webmaster by webmaster
اگست 27, 2020
in First Page, لاہور
0
منی لانڈرنگ ریفرنس،سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں طلب

لاہور۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سلمان شہباز کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اورجویرہ علی کو بھی طلب کرلیاگیا جبکہ داماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اورانکی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم علی احمد کے وارنٹ جاری ہوئے تاہم وہ گرفتارنہ ہو سکے ،جج نے استفسار کیا کہ علی احمد ہے کون، اس کاکردارکیا ہے؟،تفتیشی افسر نے ملزم علی احمد انہی میں سے ایک کمپنی کاڈائریکٹر ہے ،عدالت نے ملزم علی احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

وکیل نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف دو جھوٹے کیسز بنائے گئے ،شہبازشریف نے کہاکہ میرے اکاﺅنٹ میں ایک دھیلے کی ٹی ٹی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ، میرے بچے خودمختار ہیں ،جس کیس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹا ہے ۔جج نے کہاکہ قانون میں ملزم کے بڑے حقوق ہیں ،استغاثہ میں کچھ نہ ہواتوآپ بری ہو جائیں گے ،جج جواد الحسن نے کہاکہ یہ عدالت آپ کاپوراموقف سنے گی اور لکھے گی ۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ میں نے اس قوم کے کئی سو ارب بچائے ہیں ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب تمام فرائض کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہا ہے ۔عدالت نے کہاکہ نصرت شہبازکاکیامعاملہ ہے؟کیاان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نصرت شہباز کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے ،نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی ۔

عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اورجویرہ علی کو بھی طلب کرلیااورداماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔شہبازشریف نے کہ اگرآپ اجازت دیں تومیری حاضری ہو گئی مجھے جانے دیا جائے ،عدالت نے کہاکہ میاں صاحب!آپ جا سکتے ہیں ۔عدالت نے شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Post Views: 28
Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد کوعمر قید کی سزا

Next Post

ملتان . لاک ڈائون سے متاثرہ 200 فنکاروں میں 10 لاکھ روپے تقسیم

Next Post

ملتان . لاک ڈائون سے متاثرہ 200 فنکاروں میں 10 لاکھ روپے تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سلمان شہباز کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اورجویرہ علی کو بھی طلب کرلیاگیا جبکہ داماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اورانکی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم علی احمد کے وارنٹ جاری ہوئے تاہم وہ گرفتارنہ ہو سکے ،جج نے استفسار کیا کہ علی احمد ہے کون، اس کاکردارکیا ہے؟،تفتیشی افسر نے ملزم علی احمد انہی میں سے ایک کمپنی کاڈائریکٹر ہے ،عدالت نے ملزم علی احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ وکیل نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف دو جھوٹے کیسز بنائے گئے ،شہبازشریف نے کہاکہ میرے اکاﺅنٹ میں ایک دھیلے کی ٹی ٹی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ، میرے بچے خودمختار ہیں ،جس کیس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹا ہے ۔جج نے کہاکہ قانون میں ملزم کے بڑے حقوق ہیں ،استغاثہ میں کچھ نہ ہواتوآپ بری ہو جائیں گے ،جج جواد الحسن نے کہاکہ یہ عدالت آپ کاپوراموقف سنے گی اور لکھے گی ۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ میں نے اس قوم کے کئی سو ارب بچائے ہیں ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب تمام فرائض کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہا ہے ۔عدالت نے کہاکہ نصرت شہبازکاکیامعاملہ ہے؟کیاان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نصرت شہباز کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے ،نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی ۔ عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اورجویرہ علی کو بھی طلب کرلیااورداماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔شہبازشریف نے کہ اگرآپ اجازت دیں تومیری حاضری ہو گئی مجھے جانے دیا جائے ،عدالت نے کہاکہ میاں صاحب!آپ جا سکتے ہیں ۔عدالت نے شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.