ملتان۔احساس پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 636 طلبہ کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ روپے کے وظائف کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سکالرشپس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)کے الحاق شدہ 19 کالجوں کے غریب طلبہ و طالبات میں تقسیم کیے جائیں گے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وظائف کی پہلی قسط کی مد میں 5کروڑ 14 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔وظائف میں سے 50 فیصد سکالرشپ لڑکیوں اور دو فیصد سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کیے گئے ہیں۔یو ایچ ایس کے جن 636 امیدواروں کو سکالرشپ دیے جائیں گے۔ان میں پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے 2، ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے 48،،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کے 22،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے 126،،شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے 94طالب علم شامل ہیں۔وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی۔۔اس حوالےسے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میرٹ پر طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔