زہریلی ادویات میں ملوث گرفتار عادی مجرم نکلا ۔تین ماہ قبل بھی مقبول احمدکے خلاف پرچہ درج کیا گیا تھا
چوک اعظم ( صبح پا کستان) مٹھائی سے جاں بحق والے افراد کی تحقیقات میں چوک اعظم سے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف تین ماہ قبل بھی مقدمہ نمبر26/16تھانہ چوک اعظم درج ہواچوک اعظم میں کھانے پینے کی اشیاء اور مصالحہ جات بھی غیر معیاری اور ناقص میٹیریل سے تیار ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ بے خبر تفصیلات کے مطابق لیہ کے سب سے بڑے سانحہ جس میں اب تک 28افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ابھی مزید اموات کا سلسلہ جاری ہے مٹھائی سے مرنے والے افراد کی تحقیقات میں زہربیچنے والے تین بھائیوں مقبول احمد ، ندیم احمد، وسیم احمد کو گذشتہ چوک اعظم سے گرفتار کیا گیا تین ماہ قبل بھی مقبول احمد ،وسیم احمد کو مقدمہ نمبر26/16تھانہ چوک اعظم درج کیا گیا جس میں وسیم احمد بے گناہ اور مقبول احمد عدالت چالان ہوایہ انکشاف ہوا ہے مقبول احمد نے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے زہریلی دوائی ڈرون تیار کررہے تھے اور مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے ۔چوک اعظم میں مصالحہ جات ، مرچیں ملاوٹ زدہ تیار کی جارہی ہیں آئس کریم اور سوڈا واٹر فیکٹریوں میں سکرین اور کیمیکلز سے مال تیار کرکے چوک اعظم اور گردو نواح فروخت کی جارہا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی دونمبر اور ملاوٹ سے کھانے پینے والی چیزیں تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاوے تاکہ لیہ کے شہری کسی حادثہ سے بچ سکیں ۔
رپورٹ ۔ محمدعمر شاکرچوک اعظم(پریس رپورٹر)03136522265