لیہ{ صبح پا کستان }محرم الحرام کے موقع پر سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے فرقہ وارانہ اور مقدس ہستیوں کے خلاف متنازعہ پو سٹین لگانے اور مذ ہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ،26 افراد کو حراست میں لے کر نظربند کر دیا گیا ۔
فصیلات کے مطابق مقدس ہستیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو پر ضلعی انتظامیہ نے 26 افراد کو حراست میں لے کر بند کردیا، محرم الحرم کے موقع پر امن و امان کے قیام اور سوشل میڈیا قوانین کے تحت ضلعی انتظامیہ لیہ فیس بک،ٹویٹر سمیت دیگر سماجی اکاونٹس پر مقدس ہستیوں کے خلاف پوسٹیں لگانے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے، ذرائع کے مطابق اب تک 26 افراد کو انتظامیہ نے حراست میں لے کر نظر بند کردیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا تھا کہ اگر سوشل میڈیا پر کسی نے بھی مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ پوسٹوں کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔